ایک مخلوق ایسی ہے جو اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(نمائندہ جسارت)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک مخلوق ایسی ہے جو پاکستان میں اچھی خبروں پر خوش نہیں ہوتی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان میں موسم گرم ضرور ہے لیکن خوشیوں کا موسم ہے۔ پنجاب حکومت کو کامیابیاں ملی ہیں اور بہت سارے لوگوں کو تکلیفیں بھی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل وفاقی حکومت کا بجٹ پیش کیا گیا، جس میں تنخواہ دار طبقے پر پچھلے بجٹ میں بوجھ ڈالا گیا تھا۔ اس مرتبہ وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس ملک میں ایک مخلوق ایسی بھی ہے کہ
پاکستان میں خوشخبری آئے تو وہ خوش نہیں ہوتے۔ کل بھی قومی اسمبلی میں نظارہ سب نے دیکھا جنہوں نے چاہا پاکستان سری لنکا بن جائے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ابھی ابھی میں نے دیکھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ تحریک انصاف وہ پارٹی ہے جس نے اس ملک کے لیے کام نہیں کرنا۔ اب کہہ رہے ہیں واشنگٹن چلو۔ گوہر خان کہتے ہیں ہم نے تو کمپین نہیں چلائی۔ یہ چند یوٹیوبر باہر بیٹھ کر شور مچاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ یہ بات کیوں نہیں کرتے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب تنخواہ نہیں لیتے۔ ہم جیسے متوسط طبقے کے لوگ بھی سیاست کرتے ہیں۔ پھر ہمیں بھی ایسا کرنا چاہیے کہ سیاست کے ساتھ بزنس بھی کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، فواد چودھری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے ، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے،قومی معاملات میں سنجیدگی ضروری ہے، خواجہ آصف پنجابی فلموں میں کام کرکے بڑھکیں مار لیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کل پھر وزیر اعلیٰ کے پی کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ سہیل آفریدی چوتھی مرتبہ جیل کے باہر آئے مگر ملاقات نہیں کرنے دی گئی، یہ سہیل آفریدی کی تضحیک ہے، عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کروا رہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نا بالغ ہے ، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کرادر ادا کرسکتے ہیں، چند لوگوں کے ہاتھ میں ایسے ہے جیسے بندر کے ہاتھ ماچس آئی ہو۔ سہیل آفریدی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قید رہنمائوں سے ملاقات کریں،شاہ محمود قریشی انہیں مثبت مشورہ دیں گے۔ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں ایسے لوگوں سے بات کرنی چاہیے تو ٹمپریچر کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے ، یہ پرتشدد گروہ ہے، ان پر پابندی لگانا اچھی بات ہے، افسوس ہے ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس کیوں فائل نہیں کیا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنے ہوئے ساڑھے 3 سال ہوچکے ہیں ۔ اب انہوں نے کمیٹیاں بنا دی ہیں، یعنی انہوں نے ہار مان لی ہے ، پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے ، پاک فوج کے جوان جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف کسی ملک سے مذاکرات یا معیشت پر بات کررہے ہیں تو وزیراعظم کا کیا کام ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے خواجہ آصف کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، خواجہ آصف کو کوئی پنجاب فلموں میں رول دے دیں تاکہ اس میں بڑھکیں مار لیں ، قومی معاملات میں سنجیدگی بہت ضروری ہے