خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے مہمانوں کا کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
خادم الحرمین الشریفین کی میزبانی میں حج کے لیے آنے والے بین الاقوامی مہمانوں نے مدینہ منورہ میں واقع دنیا کے سب سے بڑے کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کا دورہ کیا، اس موقع پر مہمانوں کو قرآن پاک کی طباعت، ترجمہ، اور عالمی سطح پر اس کی تقسیم کے عمل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، کمپلیکس کے حکام نے مہمانوں کو بتایا کہ قرآن پاک کی طباعت نہایت اعلیٰ معیار پر جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جاتی ہے تاکہ متن میں کوئی غلطی نہ ہو اور ہر نسخہ مکمل معیار کے مطابق ہو۔
حکام نے بتایا کہ کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے، جن میں اردو، انگریزی، فرانسیسی، چینی، ہسپانوی اور دیگر عالمی زبانیں شامل ہیں، ساتھ ہی ساتھ، اس کمپلیکس نے مسلمانوں کے لیے جدید ایپلیکیشنز بھی تیار کی ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمان قرآن پاک کو پڑھ اور خاص طور پر اسمارٹ فونز پر سن سکتے ہیں۔
اس دورے کے دوران مہمانوں کو بتایا گیا کہ کمپلیکس نہ صرف قرآن کی اشاعت اور ترجمے کا کام کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر قرآن کے نسخوں کی مفت فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
دورے کے اختتام پر، کمپلیکس کے اعلیٰ عہدیداروں نے خادم الحرمین الشریفین پروگرام کے مہمانوں کو قرآن پاک کے نسخے تحفتاً پیش کیے، جنہیں مہمانوں نے بڑی خوشی اور عقیدت کے ساتھ قبول کیا۔
خادم الحرمین الشریفین کا یہ پروگرام ہر سال دنیا بھر سے منتخب مسلمانوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کرتا ہے اور اس طرح کے علمی اور روحانی دورے مہمانوں کے لیے ایک یادگار تجربہ بن جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اردو اشاعت انگریزی چینی فرانسیسی قرآن پاک قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کنگ فہد ہسپانوی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چینی قرآن پاک قرآن پرنٹنگ کمپلیکس کنگ فہد ہسپانوی خادم الحرمین الشریفین مہمانوں کو قرآن پاک کے لیے
پڑھیں:
کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔