کراچی کی ملیر جیل سے فرار مزید 4 قیدی دوبارہ گرفتار، 68 کی تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے 225 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 157 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے۔
اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے جبکہ 68 قیدی تاحال آزاد گھوم رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے۔
جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، گزشتہ روز ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جیل حکام اور پولیس کی جانب سے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملیر جیل سے
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔