پاکستان میںشدید ہیٹ ویو، موٹروےپولیس کی ٹریول ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) ملک میں شدید ہیٹ ویو کے باعث موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید گرمی میں گاڑی چلانے سے پہلے پانی اور کولنٹ کولازمی چیک کریں،
گاڑیوں کے انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر نظر رکھیں، شدید گرمی میں گاڑی میں لائٹر،موبائل فون،پرفیوم اور کاربونیٹڈ مشروبات نہ رکھیں۔
ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں،اضافی پانی اور فرسٹ ایڈ باکس ساتھ رکھیں،
گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں، گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہو۔
امریکی شہریت کی راہ 5 ملین ڈالر میں ہموار،ٹرمپ گولڈ کارڈ متعارف
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی سندھ کے کارکنوں اور عمران خان رہائی تحریک کے کنوینئرز نے ملاقات کی۔ وفد نے سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ کا ذاتی خرچے پر ملاقات کے لیے آنے والے وفد سے اظہار تشکر، کارکنان کا یہ جذبہ عمران خان سے والہانہ محبت کا عکاس ہے۔ عمران خان کی رہائی ہم سب کی اولین ترجیح ہے۔ کارکن حوصلے بلند اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ وزیراعلیٰ نے ضلع ہنگو کے علاقہ ڈوآبہ میں پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔