پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب،سمری منظور
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
قیصرکھوکھر : پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب کرلیاگیا۔
پنجاب کابینہ کے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری منظورکرلی گئی ہے،کیبنٹ ونگ کے مطابق پنجاب کابینہ کابجٹ اجلاس سولہ جون کو صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ پہلے 13 جون کوپیش ہوناتھالیکن اب اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اوریہ اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنجاب بجٹ کی تیاری جاری ہے،اس میں کچھ وقت لگے گا۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ کی تاریخ تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے بجٹ کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے جو13 جون کے بجائے اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ بجٹ اجلاس جون کو
پڑھیں:
سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی میں تمام پرائیویٹ اور پبلک اسکولز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے ایوان میں پیش کی، جس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ موجودہ دور میں موبائل اورسوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
قرارداد میں لکھا گیا کہ پہلے قدم کے طور پر یہ ایوان یہ تجویز کرتا ہے کہ تمام پرائیویٹ اور پبلک سکولز میں طلباء کےموبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور پھر سوشل میڈیا اکائونٹس سے متعلق بھی قانون سازی کی جائے۔