دبئی میں ’اسٹرابیری مون‘ کے طلسمی نظار ے نے دیکھنے والوں کو محسور کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کی فضاؤں میں 11 جون 2025 کی شام ایک دلکش اور نایاب فلکیاتی منظر نے آسمان کی جانب دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا، جب ’اسٹرابیری مون‘ اپنی مکمل آب و تاب کے ساتھ طلوع ہوا۔ سرخی مائل روشنی میں نہایا ہوا یہ فل مون طلوع آفتاب کے بعد مشرقی افق پر نمودار ہوا، جس نے دیکھنے والوں کو ایک لمحے کے لیے حیرت میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے افق پر ’گلابی چاند‘ بآسانی کب دیکھا جاسکے گا؟
اس فل مون کا تعلق ایک غیر معمولی فلکی مظہر سے تھا، جسے ’گریٹ لونر اسٹینڈ اسٹل‘ کہا جاتا ہے۔ یہ منظر ہر 18.
اسٹرابیری مون، جو اپنے نام کے برعکس سرخ یا گلابی نہیں ہوتا، اس بار افق کے قریب ہونے کی وجہ سے فضائی اثرات کے تحت ہلکی سرخی لیے ہوئے دکھائی دیا۔ یہ منظر نہ صرف بصری طور پر دلکش تھا بلکہ فلکیاتی لحاظ سے بھی نادر تھا، چاند اپنے مکمل حجم میں چمکتا ہوا اس قدر روشن نظر آیا کہ یوں لگا جیسے آسمان پر کوئی سنہرا چراغ جھلملا رہا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: آنے والے بلڈ مون چاند گرہن کے بارے میں 7 عجیب و غریب حقائق کیا ہیں؟
متحدہ عرب امارات میں اس دلکش منظر کو دیکھنے کے لیے لوگوں نے ساحلی علاقوں، کھلے میدانوں اور صحرائی مقامات کا رُخ کیا، جہاں آسمان صاف اور افق واضح تھا۔ دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور فجیرہ سمیت مختلف شہروں میں عوام نے اپنی آنکھوں سے اس منظر کو دیکھا اور سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اس تجربے کو دنیا کے ساتھ بانٹا۔
یہ رات فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے ایک یادگار لمحہ ثابت ہوئی، جو اگلی دو دہائیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ اسٹرابیری مون کا یہ نایاب نظارہ نہ صرف قدرت کے حسن کا مظہر تھا بلکہ کائناتی ہم آہنگی کی ایک خوبصورت علامت بھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسٹرابری چاند اسٹرابری مون دبی متحدہ عرب اماراتذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹرابری چاند متحدہ عرب امارات کے لیے
پڑھیں:
صفر کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔