میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھارت کے شہر احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی پرواز کو حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک افسوسناک حادثے کی خبر سن کر دل دکھی ہوا۔انہوں نے تحریر کیا کہ ایئر انڈیا کی ایک پرواز جس میں تقریباً 240 مسافر سوار تھے، بھارتی شہر احمد آباد کے قریب اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گئی۔بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں بھارتی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔