ملتان: انٹری ٹیسٹ کی تیاری کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی، ڈاکٹر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
ملتان میں تھانہ گلگشت کی حدود میں لڑکی سے مبینہ زیادتی پر ڈاکٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔ ملزم نے لڑکی کو انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے اکیڈمی میں داخلہ دلوانے کا جھانسہ دے کر بلایا اور زیادتی کی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لڑکی سے
پڑھیں:
اسلام آباد: گدھے کے گوشت کی فروخت، غیر ملکی ملزم گرفتار، تحقیقات جاری
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گدھے کے گوشت کی فراہمی کا انکشاف ہوا ہے، جس پر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا اور ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟
میڈیا رپورٹ کے مطابق موقع پر موجود غیر ملکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید مقامی افراد کی تلاش جاری ہے۔
چھاپے کے دوران فارم ہاؤس سے تقریباً 60 زندہ گدھے اور 25 من تیار گوشت برآمد کیا گیا جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھوں کی موجودگی اور بڑی مقدار میں گوشت کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، 25 من گوشت، 60 زندہ گدھے برآمد
ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق گوشت ممکنہ طور پر بیرون ملک سپلائی کیا جا رہا تھا۔ سپلائی چین اور نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے۔
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی گہرائی سے چھان بین کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
گدھا گدھے کا گوشت