data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی: بھارتی ایئر لائن کا مسافر بردار طیارہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر حالیہ حادثے کا شکار ہونے کے بعد ایک بار پھر بوئنگ طیاروں سے متعلق ماضی میں سامنے آنے والے انکشافات اور وارننگز عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق بوئنگ طیاروں کے انجینئر سم صالح پور نے کمپنی کے اندرونی معاملات پر آواز اٹھاتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ان شارٹ کٹس کے باعث طیارے کی عمر نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے اور یہ خطرہ مستقبل میں بڑے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ “میں یہ بات بوئنگ کو ناکام کرنے کے لیے نہیں کہہ رہا بلکہ اس لیے کر رہا ہوں کہ بوئنگ کو بہتر ہونا ہوگا، تاکہ حادثات کو روکا جا سکے، بارہا انتباہ کے باوجود کمپنی انتظامیہ نے ان خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا، بلکہ اُلٹا اُنہیں خاموش کروانے کی کوشش کی گئی اور انتقامی رویہ اختیار کیا گیا۔

ان کے انکشافات کے بعد امریکی تحقیقاتی ادارے پہلے ہی بوئنگ کے دو بڑے جیٹ ماڈلز، 787 اور 777، کی تیاری سے متعلق تکنیکی اور حفاظتی امور کی چھان بین شروع کر چکے ہیں۔

اب جب کہ ایک اور بوئنگ 787 طیارہ حادثے کا شکار ہو چکا ہے، ان وارننگز کو ایک بار پھر سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، مسافروں اور فضائی حفاظت کے اداروں کی جانب سے اس معاملے کی مکمل، شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ایک انجینیئر سم صالح پور نے دعویٰ کیا تھا کہ بوئنگ نے ڈریم لائنر ماڈلز 787 اور 788 کی تیاری کے دوران “شارٹ کٹس” کا استعمال کیا، جو مستقبل میں تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔

ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • چین نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو امریکی اے آئی چپس خریدنے سے روک دیا
  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • چین میں حلال گوشت کی طلب، نیا آرڈر مل گیا
  • پہلی بار ایک پاکستانی نژاد ساؤنڈ انجینیئر نے گریمی ایوارڈ جیت لیا
  • پاکستانی کمپنی کو عالمی مارکیٹ سے بیف کے کروڑوں روپے کے آرڈرز مل گئے
  • وزیراعظم محمد شہبازشریف کا طیارہ سعودی فضائی حدود میں داخل
  • یمن کا اسرائیل پر میزائل حملہ، نیتن یاہو کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ پر مجبور
  • کراچی بورڈ کا شفاف نتیجہ میرٹ کی فتح، دباؤ کی شکست
  • لانڈھی اسپتال چورنگی پر المناک حادثہ،ماں بیٹا واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق
  • میکسیکو میں ہولناک حادثہ: ٹریلر، کار اور ٹیکسی کی ٹکر سے 15 افراد ہلاک