ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام کامریڈ چھن یوئن کی ایک سو بیسویں سالگرہ   پر   سمپوزیم بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر  اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ اور لی شی نے  سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن چاؤ لہ جی نے سمپوزیم کی صدارت کی۔ 

شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں کامریڈ چھن یوئن کی شاندار زندگی کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کامریڈ چھن یوئن  آنجہانی ماؤ زے تنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی کی پہلی نسل کی مرکزی قیادت اور آنجہانی ڈنگ شیاؤ پھنگ کی مرکزیت پر مبنی  سی پی سی کی دوسری نسل کی مرکزی قیادت  کے  اہم رکن تھے  اور انہوں نے پارٹی اور عوام کی ترقی میں  اہم خدمات سرانجام دیں ۔ شی جن پھنگ نے  کہا  کہ ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا اور پارٹی کی معاشی اور سماجی ترقی اور اپنی  اصلاح کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی کوشش کرنا  ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ معاشی  امور پر پارٹی کی قیادت کو مضبوط  بناتے ہوئے  سوشلسٹ اقتصادی تعمیر  کے قوانین کی تفہیم کو گہراکرنا اور  نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر، درست اور جامع طور پر نافذ کرنا ضروری ہے۔  شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں نئے ترقیاتی  ڈھانچے کی  تشکیل کو    تیز کرتے ہوئے  اعلی معیار کی ترقی کو  صحیح معنوں میں  فروغ دینا ہوگا، اصلاحات کو مزید گہرا کرنا ہوگا اور غیرمتزلزل طور پر  اعلی ٰ معیار کے کھلے پن کو  وسعت دینا ہوگی تاکہ  چینی طرز کی جدیدکاری میں مزید   توانائی پیدا کی جائے۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ  ہم پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید فروغ دیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پارٹی ہمیشہ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا  نصب العین  رکھنے والی   قیادت  میں مضبوط مرکز رہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کو ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد ممکنہ سنگین نتائج کے بارے میں گہری تشویش ہے، چینی وزارت خارجہ چین امریکہ اقتصادی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے ایک ہی سمت میں اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے، چینی میڈیا چین اور یورپی یونین کو کثیر الجہتی طور پر قریبی تعاون کرنا چاہئے ، چینی وزیر اعظم پاکستان میں صرف 5 فیصد افراد نے ٹیکس دینا ہے وہ بھی نہیں دے رہے، چیئرمین ایف بی آر ایران ، اسرائیل کشیدگی: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ امریکہ چین کے خلاف اپنے منفی اقدامات غیر مشروط طور پر فوری واپس لے ۔88.

5 فیصد  افراد  کا مطالبہ، سی جی ٹی این  سروے بجٹ آئی ایم ایف کا 344 ارب روپے کی گرانٹس پر اظہارِ تشویش،،اراکین پارلیمنٹ کی اسکیموں پر سوالات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن