ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسدارانِ انقلاب اسلامی (IRGC) کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری جنرل حسین سلامی کی اسرائیلی فضائی حملے میں شہادت کے بعد کی گئی ہے۔
یہ اعلان سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری باقاعدہ فرمان کے ذریعے کیا گیا، جو سرکاری میڈیا پر نشر ہوا۔ تقرری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب خطے میں اسرائیل کے وسیع فضائی حملوں کے باعث شدید کشیدگی پیدا ہو چکی ہے۔ ان حملوں میں ایران کے متعدد فوجی اور جوہری مراکز کو نشانہ بنایا گیا، جن کے نتیجے میں کئی اعلیٰ کمانڈر اور سائنس دان جاں بحق ہوئے۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی جارحیت پر ایران کا انتباہ: ‘صیہونی حکومت کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’
جنرل محمد پاکپور اس سے قبل پاسداران انقلاب کی زمینی فورسز کے کمانڈر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور خطے میں ایران کی عسکری حکمت عملی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، خصوصاً عراق اور شام میں ان کا عملی کردار نمایاں رہا ہے۔
Following the martyrdom of Lt.
— Tasnim News Agency (@Tasnimnews_EN) June 13, 2025
آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ کی عسکری وابستگی، تجربہ اور پاسدارانِ انقلاب کی اسٹریٹجک ضروریات سے واقفیت کے پیشِ نظر، میں آپ کو پاسداران انقلاب کا نیا سربراہ مقرر کرتا ہوں۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایرانی میڈیا نے جنرل حسین سلامی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ سلامی 2019 سے پاسداران انقلاب کے سربراہ تھے اور ایران کی مزاحمتی فوجی پالیسی کا مرکزی چہرہ سمجھے جاتے تھے۔ ان کے ہمراہ میجر جنرل غلام علی رشید اور جوہری سائنس دان ڈاکٹر فریدون عباسی بھی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے، جسے ایران کی سیکیورٹی قیادت کے لیے سنگین دھچکا تصور کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران پاسداران انقلاب اسلامی جنرل حسین سلامی جنرل محمد پاکپور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ایذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران پاسداران انقلاب اسلامی جنرل حسین سلامی جنرل محمد پاکپور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پاسداران انقلاب سپریم لیڈر
پڑھیں:
ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
سٹی 42: ایران پاکستان دوستی میں مزید استحکام آگیا, ایرانی صدر آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔پاک ایران سرحدی انتظام اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے
سفارتی ذرائع کے مطابق مسعود پزیشکیان کے آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں ،ایرانی صدر دورے میں لاہور اور اسلام آباد جائیں گے,مسعود پزیشکیان کا دورہ پاکستان لاہور سے شروع ہو گا,
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
ایرانی صدر وفد کے ہمراہ 2 اگست کو لاہور سے دورے کا آغاز کریں گے,وہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے،ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کی اسلام آباد میں باقائدہ ملاقاتوں کا سلسلہ 3 اگست کو شروع ہو گا۔
ایرانی صدر 3 اگست کو اسلام آباد میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
اسلام آباد میں وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی،3 اگست کو ڈاکٹر مسعود پزیشکیان چئیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر ایاز صادق سے بھی ملاقاتیں کریں گے,ایرانی صدر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کریں گے,دورے کے دوران ایرانی صدر کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات متوقع ہے,ایرانی صدر کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات متوقع ہے,
2 کمپنیوں نے پاکستان سے گدھےکے گوشت کی برآمدکےلائسنس کیلئے درخواست دے دی
ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے,ایرانی صدر نے دوران جنگ ایرانی پارلیمانی اجلاس میں بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا,مسعود پزیشکیان نے ایرانی پارلیمان کے اجلاس میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے تھے,حالیہ ایران اسرائیل جنگ اور بھارت کے پاکستان کے خلاف اسرائیلی اسلحے کے استعمال کے تناظر میں پاک ایران قریب آئے ہیں,باہمی ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات کے مزید فروغ, پاک ایران باہمی منسلکی, توانائی و تجارت میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا,
بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے حوالے سے متعصب قرار دے دیا
پاک ایران سرحدی انتظام اور زائرین کے حوالے سے بھی بات چیت متوقع ہے,ملاقاتوں میں پاک ایران گیس پائپ لائن پر بات چیت بھی متوقع ہے,