نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان میں کہا کہ اس گھنائونے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں اور انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔
(جاری ہے)
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ اس سے قبل دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھی کہا تھا کہ اسرائیلی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ واضح طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا، اسحق ڈار
پاکستان کے نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرجاتا۔
پاکستان کے نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک، امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی معاشی حالات خراب ہوتے ہیں، مجھے یاد کیا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔
ملک میں مالی استحکام آچکا ہے۔ ڈیفالٹ کا خطرہ اب دفن ہوچکا۔ اللہ کے فضل سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20 میں شامل کرنا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں