اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اصرار کیا کہ وہ حالیہ لڑائی کے بعد بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ میز پر لائیں گے، اور کہا کہ وہ ’’ہر مسئلے کو حل کر سکتے ہیں۔‘‘

گزشتہ ماہ امریکی سفارت کاری نے جوہری ہتھیاروں سے لیس دیرینہ مخالفین کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی لڑائی کو ختم کر دیا تھا اور فائر بندی کرانے میں مدد کی تھی۔

صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فائر بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے ’’غیر جانبدار مقام پر وسیع مسائل پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔‘‘

پاکستان نے اس بیان کا خیرمقدم کیا تھا، جو طویل عرصے سے کشمیر پر بین الاقوامی کردار کا خواہاں ہے، لیکن بھارت، جس کے امریکہ کے ساتھ گرمجوش تعلقات ہیں، نے زیادہ محتاط ردعمل ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کیا کہا؟

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا فائر بندی کے ایک ماہ بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا کوئی منصوبہ باقی ہے، ٹرمپ نے کہا، ’’آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم ان دونوں کو اکٹھا کرنے جا رہے ہیں۔‘‘

صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرسکتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا، ’’میں نے ان (بھارت اور پاکستان) سے کہا کہ ان کی کشمیر پر دیرینہ دشمنی ہے۔

میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں ہر مسئلے کو حل کر سکتا ہوں۔ میں آپ کا ثالث بنوں گا۔‘‘

خیال رہے کہ ٹرمپ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’’میں آپ دونوں (بھارت اور پاکستان) کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا 'ہزار سال‘ کے بعد کشمیر کے بارے میں کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔‘‘

’مودی کا موڈ ٹھیک نہیں ہے‘: ٹرمپ

ٹرمپ نے یہ بات بھی متعدد بار دہرائی ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے رہنماؤں پر دباؤ ڈال کر فائر بندی کرائی تھی۔

انہوں نے کہا تھا،’’پاکستان اور بھارت جوہری جنگ کی طرف بڑھنے والے تھے لیکن میں نے انہیں روکا، میں نے دونوں رہنماؤں کو فون کیا، ان سے بات کی اور کہا کہ اگر آپ جنگ کریں گے تو آپ ہمارے ساتھ تجارت نہیں کر سکیں گے۔‘‘ بھارت کا موقف

بھارت خوبصورت ہمالیائی خطہ کشمیر، جس میں مسلم اکثریت ہے لیکن ایک بڑی ہندو اقلیت بھی ہے، پر کسی بھی بیرونی ثالثی کو مسترد کرتا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے 29 مئی کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’بھارت اور پاکستان کے درمیان کشمیر کے مسئلے پر کوئی بھی بات چیت دو طرفہ ہونی چاہئے۔‘‘

اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ ’’مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔‘‘

خیال رہے بندوق برداروں نے 22 اپریل کو بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے پہلگام میں 26 سیاحوں کا قتل کیا، جن میں سے زیادہ تر ہندو تھے۔

اس واقعے کو اس خطے میں کئی دہائیوں میں شہریوں پر سب سے مہلک حملہ قرار دیا گیا۔

بھارت نے پاکستان پر حملہ آوروں کی پشت پناہی کا الزام لگایا اور اس کے جواب میں فوجی کارروائی شروع کی۔ پاکستان اس میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے اور بھارت پر کشیدگی بڑھانے کا الزام لگاتا ہے۔

ادارت: صلاح الدین زین

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی کشمیر کے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے سرحدی تنازع پر جاری جھڑپیں ختم کرنے کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تھائی لینڈ، کمبوڈیا لڑائی نے پاک بھارت تنازع کی یاد دلا دی، جنگ بندی کا خواہاں ہوں، ٹرمپ

یہ معاہدہ ملائیشیا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا اور آج نصف شب سے مؤثر ہوگا۔

ملائیشین وزیرِاعظم انور ابراہیم نے دونوں ممالک کی قیادت کو سفارتی راہ اپنانے پر سراہا۔ امریکا اور چین نے بھی اس اقدام کی حمایت کی ہے۔

حالیہ لڑائی میں 34 افراد ہلاک اور 1.3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ امریکا نے اس عمل کی نگرانی جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا تھائی لینڈ جنگ بندی چین کمبوڈیا ملیشیا

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا
  • پاک بھارت جنگ بندی ڈی جی ایم اوز کی بات چیت سے ہوئی امریکی ثالثی سے نہیں، ایس جے شنکر کا دعویٰ
  • پاکستان سے فوجی تنازع سیاسی و عسکری مقاصد کے حصول کے بعد ختم کیا، بھارتی وزیر دفاع کا دعویٰ
  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپ
  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی، ٹرمپ
  • سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی؛ ٹرمپ
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ
  • تھائی لینڈ، کمبوڈیا جنگ ختم کرانے کا خواہشمند ہوں، پاک بھارت تنازع یاد آ گیا، ٹرمپ
  • تھائی لینڈ، کمبوڈیا لڑائی نے پاک بھارت تنازع کی یاد دلا دی، جنگ بندی کا خواہاں ہوں، ٹرمپ