وزیراعلٰی نے روس یوکرین کشیدی کے برعکس ایران پر حملوں کی عالمی طاقتوں کیجانب سے پُراسرار خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں "بلاجواز" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کے خاموش رویے کی صورت میں دور رس منفی نتائج کا بھی انتباہ دیا۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ جہاں تک میں جانتا ہوں، ایران نے اس طرح کے فوجی ردعمل کا جواز پیش کرنے کے لئے اسرائیل کو کسی بھی طرح سے نہیں اکسایا۔ عمر عبداللہ کے مطابق "یہ اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ کارروائی تھی، جسے پیشگی حملے کے طور پر ظاہر کیا جا رہا ہے، لیکن حقیقت میں یہ جارحیت کی ایک بلا اشتعال کارروائی کے مترادف ہے"۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی کی جانب سے یہ ریمارکس جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے تہران سمیت دیگر شہروں پر کئے گئے ہوائی حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل کے ان حملوں میں مبینہ طور پر ایران کے جوہری ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، جو ماہرین کے مطابق ایک ایسا اقدام ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور وسیع تر علاقائی تنازعے کا خدشہ بھی پیدا ہوا ہے۔ عمر عبداللہ نے روس یوکرین کشیدی کے برعکس ایران پر حملوں کی عالمی طاقتوں کی جانب سے پُراسرار خاموشی پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جب روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو عالمی سطح پر مذمت، تحریکیں اور پابندیاں لگیں لیکن جب اسرائیل ایران کو نشانہ بناتا ہے تو وہی طاقتیں خواہ وہ امریکہ ہوں، یورپ ہوں یا دیگر ممالک، خاموش ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوہرا معیار انتہائی پریشان کن ہے۔ درایں اثنا نماز جمعہ سے قبل خطبے میں میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے بھی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمر عبداللہ کی جانب سے ایران پر

پڑھیں:

قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو

تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کو یونان کی قدیم ریاست سپارٹا سے تشبیہ دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کی صورتحال سپر سپارٹا جیسی ہے، انہوں نے کہا کہ قطر اور دیگرممالک نے اسرائیل کوتنہا کر دیا، اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ایران نے ناکہ بندی کر کے اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوشش کی، بڑا چیلنج انتہا پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پراثرو رسوخ ہے، مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، روایتی و سوشل میڈیا پر اثرو رسوخ پیدا کرنے کے آپریشنز پرسرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا حماس قیادت کہیں بھی ہو اسے نشانہ بنانے کا امکان مسترد نہیں کرسکتے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ دونوں ممالک کے تحفظ کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر بھرپور قوت سے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی، وولکر ترک
  • اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر حملہ، بارہ بمباریوں کی تصدیق
  • اسرائیل کی خطے میں جارحیت تھم نہ سکی، یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
  • قطر نے اسرائیل کو تنہا کر دیا، ایران نے تباہ کرنے کی کوشش کی: نیتن یاہو
  • اسرئیلی وزیراعظم سے ملاقات : اسرائیل بہترین اتحاد ی، امریکی وزیرخارجہ: یاہوکی ہٹ دھرمی برقرار‘ حماس پر پھر حملوں کی دھمکی
  • دوحا پر اسرائیلی حملہ: پاکستان اور کویت کی  درخواست پر سلامتی کونسل کا غیر معمولی اجلاس آج
  • وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات
  • مارکو روبیو کے اسرائیل پہنچتے ہی غزہ پر حملوں میں شدت آگئی