ہانیہ عامر کی سردار جی 3 میں شمولیت پر تنازع کھڑا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
بھارتی پنجابی فلم سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مبینہ شمولیت پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔
فلم کے مرکزی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ہانیہ عامر کی ممکنہ جوڑی نے ابتدائی طور پر مداحوں کی توجہ حاصل کی تھی، خاص طور پر جب ہانیہ نے لندن میں دلجیت کے کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر ان کے ساتھ شرکت کی۔ اس کے بعد خبریں گردش کرنے لگیں کہ ہانیہ کو فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے اور وہ جلد ہی اپنے مناظر کی شوٹنگ مکمل کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ امریکا میں منعقدہ تقریب ادھوری چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟
تاہم 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد بھارت کی کئی فلمی تنظیموں، بشمول فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا نے ایمپلائیز (FWICE)، نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون پر اعتراض کیا اور ان پر بالی ووڈ میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ سوشل میڈیا پر #BOYCOTTSARDARJI3 جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کرنے لگے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی یوکے شوٹنگ شیڈول کے دوران ہانیہ عامر کے کچھ مناظر عکسبند کیے گئے تھے، لیکن پاک بھارت کشیدگی کے بعد پروڈکشن ٹیم اب ان مناظر کو حذف کرنے یا دوبارہ شوٹ کرنے پر غور کررہی ہے۔ بعض رپورٹس یہ بھی دعویٰ کر رہی ہیں کہ ہانیا اب اس منصوبے کا حصہ نہیں رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی دھمکی کے بعد ہانیہ عامر کے لیے بھارتی مداح کی جانب سے پانی کا خصوصی تحفہ
بولی وڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کی شمولیت کو ممکنہ طور پر صرف ایک اسٹنٹ کے طور پر استعمال کیا گیا تھا تاکہ فلم کو پاکستانی اور بھارتی ناظرین میں یکساں مقبولیت حاصل ہو، تاہم اس حوالے سے ہانیا عامر کی ٹیم یا دلجیت دوسانجھ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بالی ووڈ بھارت پاکستان پنجابی فلم سردار جی 3 ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ بھارت پاکستان پنجابی فلم ہانیہ عامر ہانیہ عامر کی کے بعد
پڑھیں:
عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر کا کہنا تھا کہ ‘گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے‘۔
یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔