Jasarat News:
2025-07-29@16:39:04 GMT

یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

یورو کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یک طرفہ محصولات کے باعث یورو کے مقابلے میں 0.86 فیصد گراوٹ کے بعد ڈالر 3 سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کمی اور ٹیرف سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ڈالر پر دباؤ بڑھ گیاہے۔ عالمی تجارت کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے ساتھ رواں ہفتے امریکا اور چین کے معاہدے نے سرمایہ کاروں کو ڈالر فروخت کرنے پر آمادہ کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کی فلسطینی ریاست کے قیام کی عالمی کوشش میں شمولیت

ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ شرکت کرے گا، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے نئی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی دہائیوں سے بالکل واضح ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔

انہوں نے فرانس اور سعودی عرب کی اس پہل کو قابلِ ستائش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس ٹھوس نتائج لائے گی۔ ڈپٹی وزیراعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس کانفرنس میں 2 اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، پہلا فوری جنگ بندی کو یقینی بنانا، اور دوسرا خوراک، انسانی امداد اور طبی سہولیات کی بلا رکاوٹ فراہمی کے ساتھ ساتھ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی جانب پیش رفت۔

پاکستان کی کانفرنس میں شرکت اس کے دیرینہ اصولی مؤقف کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ہمیشہ سے دو ریاستی حل کی حمایت کرتا آیا ہے، اسلام آباد نے گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس مسئلے پر ایک عالمی کانفرنس کے حق میں ووٹ دیا تھا جو جون 2025 میں ہونی تھی، مگر وہ کانفرنس مقررہ وقت پر نہیں ہو سکی۔ پاکستان (جولائی 2025 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کر رہا ہے) نے 24 جولائی کو فلسطین کے مسئلے پر کھلا مباحثہ منعقد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • غزہ: غیر یقینی جنگ بندی کے دوران مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر کانفرنس
  • شام: سویدا کی صورتحال غیر یقینی لیکن فائربندی تاحال برقرار
  • ایرانی سفیر کی صادق سنجرانی سے ملاقات، پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
  • ایرانی سفیر کی صادق سنجرانی کو پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی
  • ایرانی سفیر کی پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی
  • پاکستان کی فلسطینی ریاست کے قیام کی عالمی کوشش میں شمولیت
  • جرمنی: مالیاتی توازن کا نظام ’ٹوٹنے‘ کے قریب؟
  • شام کی صورتحال پر فرانسوی صدر اور ابو محمد الجولانی کے درمیان رابطہ