Daily Mumtaz:
2025-11-03@07:24:11 GMT

کینسر کا شکار دیپیکا ککڑ 11 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

کینسر کا شکار دیپیکا ککڑ 11 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج

ٹی وی اداکارہ دیپیکا ککڑ کو اسٹیج ٹو لیور کینسر کے باعث 14 گھنٹے طویل سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

اداکار شعیب ابراہیم نے اپنی اہلیہ دیپیکا کی صحت کی اپڈٰیٹ دیتے ہوئے کہا کہ دیپیکا کو 11 دن بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب بھی فالو اپ کے لیے اسپتال آنا جانا جاری رہے گا کیونکہ ٹیومر کینسر زدہ نکلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دن ہمارے لیے بہت مشکل تھے، میرے لیے بھی اور میرے خاندان کے لیے بھی لیکن ہم ہر ایک کی دعاؤں اور حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ صرف ایک مرحلہ ہے، ابھی آگے بہت کچھ باقی ہے، فی الحال سب کچھ ٹھیک ہے لیکن ہم نے محض ایک سنگ میل عبور کیا ہے، ابھی بھی کئی معاملات ہیں جن کا جائزہ لینا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Dipika (@ms.

dipika)


شعیب نے بتایا کہ جیسے جیسے ڈاکٹروں کی رہنمائی ہوگی، ہم اس پر عمل کرتے جائیں گے لیکن سب سے بڑا حصہ سرجری تھی جو کامیاب رہی،دیپیکا بھی اچھی طرح صحت یاب ہو رہی ہیں۔

دیپیکا ، جن کا 14 گھنٹے طویل آپریشن ہوا، اسپتال سے رخصتی کے وقت بہت جذباتی تھیں۔انہوں نے ذاتی طور پر تمام ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا اور نرسوں سے بغلگیر ہوئیں۔

وی لاگ میں شعیب نے اس جذباتی لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈاکٹر نے بتایا کہ دیپیکا کا ٹیومر کینسر زدہ ہے، تو وہ دونوں ڈاکٹر کے سامنے ہی رو پڑے۔

دیپیکا کی صحت پر بات کرتے ہوئے شعیب نے کہا کہ فی الحال سب کچھ ٹھیک ہے لیکن ہمیں بار بار اسپتال آنا پڑے گا کیونکہ ٹیومر کینسر زدہ تھا، اس صورتحال کی مانیٹرنگ ضروری ہے، انہوں نے ہمیں ایک ہفتے بعد پھر آنے کو کہا ہے، اس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ مزید کوئی علاج درکار ہے یا نہیں، فی الحال ہم قدم بہ قدم آگے بڑھ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیپیکا کو اپنے بیٹے روحان اور دیگر اہلِ خانہ سے دوبارہ ملتے ہوئے دیکھا گیا، وی لاگ میں دیپیکا خاموشی سے بیٹھی رہیں جبکہ شعیب نے زیادہ تر بات کی۔

آخر میں اس جوڑے نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ دیپیکا نے جذباتی انداز میں کہا کہ یہ حقیقت کہ آپ میں سے بہت سوں نے صرف دو منٹ نکال کر میرے دعا کی،یہ بہت بڑی بات ہے، آپ کو اندازہ نہیں کہ ان کٹھن لمحات میں ہمیں کتنی حوصلہ افزائی ملی۔

شعیب نے اس وی لاگ کو اصل میں پہلے شیئر کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن احمد آباد طیارہ حادثے کے متاثرین کے احترام میں اسے مؤخر کر دیا۔

ویڈیو میں انہوں نے اور دیپیکا نے اس سانحے میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

دیپیکا کی 14 گھنٹے طویل سرجری

دیپیکا کو مئی میں جگر میں ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی، رواں ماہ کے آغاز میں دیپیکا نے اسٹیج 2 لیور کینسر کے لیے 14 گھنٹے طویل آپریشن کروایا۔

یوٹیوب پر اپنے وی لاگ میں شعیب نے بتایا کہ سرجری کے دوران دیپیکا کا گیل بلیڈر(پتہ) اور جگر کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ٹیومر بخوبی نکال دیا گیا، سرجری کے بعد گیل بلیڈر بھی نکال دیا گیا کیونکہ اس میں پتھری تھی، چونکہ جگر میں ٹیومر تھا، اس لیے اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بھی کاٹا گیا لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں، کیونکہ جگر وہ عضو ہے جو خود کو دوبارہ بنا لیتا ہے۔

Post Views: 5

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گھنٹے طویل اسپتال سے انہوں نے ٹیومر کی کہا کہ

پڑھیں:

کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کبھی ایسا لگتا ہے کہ سب اچھا چل رہا ہے لیکن کچھ چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اظہار خیال کیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ ابتداء میں 40 رنز تک محتاط انداز میں کھیلنے کا پلان بنایا تھا۔ بیچ میں اسپنرز کو کھیلنا مشکل ہورہا تھا تو پلان کیا کہ ان کو محتاط انداز میں کھیلیں، اگر گیند رینج میں آئی تو ہٹ لگائیں گے، جو کہ پھر آگئی۔

سلمان آغا نے بابر اعظم سے کہا کہ ٹیم اور قوم آپ کی اس کارکردگی پر بہت خوش ہے کیونکہ ہمیں لگتا ہے کہ آپ رنز بناتے جائیں گے تو ہم کوئی بھی ایونٹ جیت سکتے ہیں۔

بابر اعظم نے اپنی حالیہ ناقص فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں اور ٹیم کی توقعات پر پورا نہیں اتر پارہا تھا لیکن میں مثبت رہا اور محنت جاری رکھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کبھی کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جس میں لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں لیکن الحمداللہ، اللہ نے آج کرم کیا۔

Post-match chat with skipper @SalmanAliAgha1 and @babarazam258 ????️

Breaking down the series-clinching win in Lahore and the incredible support from fans ????????#PAKvSA | #GreenPeYaqeen | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JuJJZqfjS2

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 2, 2025

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • کالعدم علیحدگی پسند جماعت کیلیے کام کرنے کا الزام، اے ٹی سی نے ملزمان کومقدمے سے ڈسچارج کردیا
  • کس پہ اعتبار کیا؟
  • کبھی لگتا ہے کہ سب اچھا ہے لیکن چیزیں آپ کے حق میں نہیں ہوتیں، بابر اعظم
  • خیبرپختونخوا میں کرکٹ کا زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے، شعیب ملک
  • امریکا کی 5 فیصد آبادی میں کینسر جینز کی موجودگی، تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • بھارتی بیٹر شریاس ایئر کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
  • شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • بھارتی بیٹر شریاس ائیر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
  • سعودی عرب میں کینسر کی روک تھام سے متعلق نئی مہم کا اعلان