2025-06-14@19:19:08 GMT
تلاش کی گنتی: 77

«ٹیومر کی»:

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوگئے۔ لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں اسٹیو اسمتھ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 20ویں اوور میں پیش آیا جب مچل اسٹارک جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی وکٹ لینے کے قریب پہنچے، انکے بیٹ سے ایج نکلا تاہم سلپ میں کھڑے اسمتھ گیند پر لپکے تاہم وہ کیچ تھامنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اس دوران اسٹیو اسمتھ کو انگلی پر چوٹ آئی،...
    ایک تقریب میں اپنے ایک خطاب کے دوران امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ جس طرح جوہری ایران، اسرائیل کے وجود کیلئے خطرہ ہے اسی طرح امریکہ کیلئے خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ رویٹرز نے ایک امریکی عہدیدار کا حوالے دیتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اتوار کو بالواسطہ مذاکرات کا چھٹا دور عمان میں ہوگا۔ امریکہ کی نمائندگی "اسٹیو ویٹکاف" اور ایرانی مذاکراتی وفد کی سربراہی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" کریں گے۔ اس راؤنڈ میں امریکی پیش کردہ تجاویز پر ایران کے جواب پر بات ہو گی تا کہ معاہدے تک پہنچا جا سکے۔ تاہم اس سارے طے شدہ شیڈول کے باوجود، امریکی نمائندے اسٹیو ویٹکاف نے گزشتہ شب ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف...
    اپنی ایک رپورٹ میں ھاآرتز کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں واشنگٹن اور تہران کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ممکنہ منظرنامے پر کافی بحث ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج منگل کی صبح صیہونی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ "ڈیوڈ بارنیا" اور اسٹریٹجک امور کے وزیر "ران ڈرمر" کی امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" سے جلد ہی ملاقات ہو گی۔ اسرائیل کے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہوئے صیہونی ٹی وی 13 نے بھی یہی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ غیر مستقیم مذاکرات کے چھٹے دور سے قبل مذکورہ ملاقات کی خبریں ہیں۔صیہونی ٹی وی 13 نے رپورٹ دی کہ اس...
    ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے، برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برین ٹیومر کے خلاف عوامی شعور و آگاہی کی بیداری ہی اصل طاقت ہے۔ ورلڈ برین ٹیومر ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برین ٹیومر خاموش مگر تباہ کن بیماری ہے، برین ٹیومر جسمانی تکلیف سے کہیں بڑھ کر مریض اور معالج کیلئے چیلنج کے مترادف ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ برین ٹیومر نہ صرف مریض بلکہ اہلِ خانہ کیلئے بھی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران، ڈی جی پلاننگ، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی ڈی جی انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ڈی ایم اے،ڈائریکٹر ایڈمن، آئی سی ٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی اجلاس میں اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں،کوآپرٹیو سوسائٹیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ ،غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات...
    امریکا کے مرکزی مذاکرات کار نے امریکی حمایت یافتہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے جواب میں حماس کے مؤقف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے قطعی ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ 10 زندہ قیدیوں کو رہا کرے گی اور 18 لاشیں واپس کرے گی تاہم اس کے بدلے میں ایک طے شدہ تعداد میں فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے حماس کے جواب کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہمیں پیچھے لے جاتا ہے، انہوں نے حماس پر زور دیا کہ...
    تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مختلف اہم سڑکوں پر نو پارکنگ کی پالیسی سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے متعدد مصروف سڑکوں کو نو پارکنگ اور نو کارٹ قرار دیا ہے، جس کے بعد تاجر برادری نے احتجاج شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف جماعتوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید سے قبل مصروف سڑکوں کو نا پارکنگ زون قرار دے کر دکانداروں کو کروڑوں کا...
    امریکا نے حماس کی جنگ بندی پر رضامندی کا دعویٰ مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکہ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے اُس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تنظیم نے غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق امریکی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کی گئی نئی تجویز کو قبول کر لیا ہے، جو انہیں ثالثوں کے ذریعے موصول ہوئی۔ تاہم امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کے مطابق، اسٹیو...
    اپنی ایک رپورٹ میں صیہونی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے اسرائیل پر جنگ بند کرنے کیلئے شدید ڈباو ڈالا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الاقصیٰ نیوز نے فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا کہ حماس نے امریکی صدر کے نمائندہ برائے امور مشرق وسطیٰ "اسٹیو ویٹکاف" کے غزہ کی پٹی میں مستقل جنگ بندی کے لئے پیش کردہ منصوبے سے اتفاق کیا ہے۔ اس منصوبے کے مطابق، اسرائیل، حماس کی قید میں اپنے 10 زندہ صیہونیوں کی رہائی کے بدلے 70 روز کے لئے سیز فائر کرے گا جب کہ اسرائیل جزئی طور پر غزہ سے اپنی فورسز باہر نکالے گا اور عمر قید کی سزاء بھگتنے والے قیدیوں...
    سندھ میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس میں من مانا 200 فیصد اضافے سے طالب علموں اور والدین کو شدید مالی پریشانیوں کا سامنا ہے۔سال 2019 میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں کی ٹیوشن فیس 10 لاکھ روپے سالانہ مقرر کی گئی تھی، کالجوں نے 2 سال تک اس پر عمل درآمد کیا اور پھر اس کے بعد اچانک فیسوں میں غیر معمولی اور من مانا اضافہ کر دیا، اب نجی میڈیکل کالجوں میں 5 سال کے دوران ایم بی بی ایس کی تعلیم پر ایک کڑور سے ڈیڑھ کڑور روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔فیس میں اضافے کے نتیجے میں طالب علموں اور ان کے والدین کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے...
    شہزاد رائے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ صرف ایک سنگر نہیں، بلکہ اپنی بے ساختہ حسِ مزاح سے بھی مداحوں کو حیران کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ حال ہی میں شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنا مشہور زمانہ گیت ’’تیرا مکھڑا حسیں جادو کرگیا‘‘ ایک نئے اور نہایت منفرد انداز میں پیش کیا، لیکن اس بار مخاطب لڑکیاں نہیں، بلکہ آنٹیاں تھیں۔ 2002 میں ریلیز ہونے والا یہ ہٹ گانا، جس نے اس وقت نوجوان دلوں کی دھڑکن بڑھا دی تھی، اب دو دہائیوں بعد ایک ہنسی بھرے ٹوئسٹ کے ساتھ واپس آیا ہے۔ نئی ویڈیو میں شہزاد رائے کو وہی نغمہ گاتے سنا جاسکتا ہے، البتہ اب وہ بول کچھ یوں چھیڑتے...
     (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔  وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری،سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر ، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر نے شرکت کی۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے،متعلقہ افسران اس سلسلے میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید  محسن نقوی نے اس موقع پرمزیدکہاکہ اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی پہلی ترجیح ہونی...
    افریقی چیونٹیوں کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے تاہم جانوروں اور کیڑوں کو بیرون ملک لے جانا نہ صرف ان کے لیے مضر ہے بلکہ یہ انسانی صحت پر بھی منفی طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں حال ہی میں 4 نوجوانوں کو چیونٹیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کے جرم میں ملوث پائے جانے پر سزا سنائی گئی ہے۔ 2 الگ الگ واقعات میں ان افراد کو 7 ہزار 700 امریکی ڈالر جرمانہ یا ایک سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا۔ ان جرائم میں بیلجیم کے 2، ایک ویتنامی اور کینیا کا ایک شہری ملوث پایا گیا۔ بیلجیم سے تعلق...
    ہریانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔ ایک دلچسپ واقعے میں جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی...
    لاہور+فیروز والہ +شیخوپورہ(نیوز رپورٹر +نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی)  تاریخ میں پہلی مرتبہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے 1000 مفت ٹریکٹر اور گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5 ہزار کیش گرانٹ سکیم کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے رائس انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو میں گندم کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر اور کیش گرانٹ دے کر آغاز کیا۔ مریم نواز شریف نے پہلے ٹریکٹر کی چابی محمد اکمل کو دی۔ وزیراعلی مریم نواز  نے خاتون کاشتکار طاہرہ نسرین کو ٹریکٹر کی چابی اور ماڈل پیش کیا۔ خاتون کاشتکار نے وزیراعلیٰ کو چادر  کا تحفہ پیش کیا۔ مریم نوازنے چین کی طرف سے تحفتاً ملنے والے300 ملین کے 75 ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ کیا۔...
    دنیا بھر میں مقبول  ایک منفرد اور پیشگوئیوں سے بھر پور معروف اینیمیٹڈ سیریز دی سمپسنز کے ایمی ایوارڈ یافتہ مصنف اسٹیو پیپون اچانک 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مصنف کی اہلیہ میری اسٹیفنسن نے انکی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور 3 مئی کو کنساس کے شہر پاؤلا میں اپنے گھر کے پاس کے باہر اچانک اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔  اسٹیو پیپون 19 مئی 1956ء کو کنساس سٹی میسوری میں پیدا ہوئے، 1978ء میں کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی سے گریجویشن کے بعد وہ لاس اینجلس منتقل ہوئے اور اپنی تحریری صلاحیتوں کے ذریعے جلد ہی ہالی ووڈ میں مقام بنایا۔  اسٹیو پیپون...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں امریکی صدر کے نمائںدے کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ و صیہونی وزیراعظم کے درمیان ملاقاتوں میں شریک رہا ہوں، ان کے درمیان کافی دوستانہ ماحول ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ دونوں اچھے دوست ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے امور مغربی ایشیاء "اسٹیو ویٹکاف" نے کہا کہ امریکی صدر اور صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے درمیان اختلافات سے متعلق، میڈیا رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اس طرح کی خبروں کو بعض صحافیوں کی دست کاری قرار دیا۔ NBC کے مطابق، بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کی صورت حال پر امریکی حکمت عملی کے باعث ڈونلڈ...
    ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزارت بجلی کے اعلیٰ حکام اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو سولرائزیشن پراجیکٹ کو جلد اور موثر طور پر حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ دستیاب وسائل کے موثر...
    ذرائع نے بتایا کہ 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو بھارتی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹس کو بھی بلاک کردیا، پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے بھارت کا فالز فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس...
    اپنی ایک رپورٹ میں فاکس نیوز کا کہنا تھا کہ مائیکل والٹز اور ان کے نائب کی وائٹ ہاؤس کے اہم عہدوں سے برطرفی کا تعلق سیگنل گیٹ لیک اسکینڈل سے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ CNN نے دو آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی صدر کے خصوصی نمائندے "اسٹیو ویٹکاف" اس بات میں دلچسپی نہیں رکھتے کہ انہیں وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے سے ہٹائے جانے والے "مائیکل والٹز کی جگہ تعینات کیا جائے۔ رویٹرز کے مطابق، امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ "کرس لینڈو" بھی اس عہدے کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں تاہم بعض میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پوزیشن پر اسٹیو ویٹکاف کی تعیناتی کا امکان اب بھی...
    دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی کی جانب سے عبوری رپورٹ بھی دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے تشکیل دی گئی حکومتی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے طلبہ یونین پر پابندی کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے طلبہ یونین کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی...
    اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلیمی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے قازقستان کے 25 ریکٹرز اور قازقستان کی یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج نیوٹیک اسلام آباد کا دورہ کیا۔اس کا اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی نگرانی میں کیا گیا تھا اور نیوٹیک نے اس کی میزبانی کی۔ قازقستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی پروگراموں، اسکالرشپس اور تعاون پر مختلف تعلیمی پروگرام "قزاقستان میں مطالعہ" میلے میں پیش کیے گئے۔ایچ ای سی نے اسلام آباد اور اس کے گردونواح کی یونیورسٹیوں کے ریکٹرز/وائس چانسلرز کو مدعو کیا اور طلباء اور اداروں کو بھی ایک نتیجہ خیز تعلیمی مشق میں شرکت...
    اسلام ٹائمز: ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹرمپ حکومت کے خلاف جدوجہد درحقیقت یونیورسٹی کی طاقت اور سیاسی طاقت کے درمیان بنیادی ٹکراو کا مظہر ہے۔ یہ جدوجہد امریکہ اور دنیا بھر میں اعلی تعلیم کے مستقبل اور تعلیمی آزادی پر گہرے اثرات کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے خلاف مزاحمت کر کے اپنی خودمختاری کی حفاظت کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ تنقیدی طرز فکر، علم کی پیدائش اور سماجی تبدیلی کے مراکز کے طور پر اپنا کردار ادا کر پائیں گی۔ لیکن اگر یونیورسٹیاں سیاسی دباو کے سامنے گھٹنے ٹیک دیں تو وہ تسلط پسندانہ نظام کے آلہ کار میں تبدیل ہو جائیں گی جس کے نتیجے میں جمہوریت کمزور اور عدم مساوات اور بے...
    ٹیکساس: امریکا میں بین الاقوامی طلبہ کے لیے تعلیمی ویزا پر خطرے کی تلوار لٹکنے لگی، خصوصاً ریاست ٹیکساس میں، جہاں 122 سے زائد غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ یا ان کی امیگریشن حیثیت ختم کر دی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں امریکی نظام Student and Exchange Visitor Information System (SEVIS) میں کی گئی ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان طلبہ کی قانونی حیثیت اب خطرے میں ہے۔ حکام کی جانب سے اب تک کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم امیگریشن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سخت پالیسیوں، سوشل میڈیا مانیٹرنگ اور حالیہ سیاسی فیصلوں کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ٹیکساس کی متاثرہ یونیورسٹیوں میں نمایاں تعداد یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس اور یونیورسٹی آف ٹیکساس، آرلنگٹن...
    روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف Steve Witkoff نے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں یوکرین جنگ ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ سینیٹ پیٹرز برگ کی صدارتی لائبریری میں یہ ملاقات ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی جسے روسی حکام نے مثبت قرار دیا ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن آپس میں بات کریں تو ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر روس کی مدد لی جاسکتی ہے۔ Post Views: 1
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )امریکی یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم غیرملکی طالب علموں میں ویزا منسوخی، حراست اور ملک بدری کی بڑھتی ہوئی لہر نے صدمے کی لہر پیدا کردی ہے بالخصوص فلسطین نواز سرگرمیوں سے وابستہ طالب علموں کو بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کا جائزہ لیں گے اور ایسے افراد کو ویزا یا رہائشی اجازت نامے دینے سے انکار کریں گے جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ یہود مخالف مواد پوسٹ کرنے کا مرتکب تصور کرے گی یہ اقدام طالب علموں کے ویزوں کی منسوخی کے بعد اٹھایا گیا ہے حالانکہ امریکی آئین کی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )پنجاب میں کسی منصوبہ بندی کے بغیرہاﺅسنگ سوسائٹیوں کا پھیلاﺅ اورصنعت کاری پنجاب کی زرعی زمینوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں جس سے قومی غذائی تحفظ کو شدید خطرہ لاحق ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چند سال پہلے لاہور آنے والے سیاح دریائے راوی کو عبور کرتے ہوئے سگیاں پل اور شرقپور روڈ کے قریب گلاب کی نرسریوں اور اسٹرابیری کے کھیتوں کی جھلک دیکھ سکتے تھے تاہم اب یہ زمینیں ہاﺅسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہو چکی ہیں.(جاری ہے) لاہور کے دیگر مضافاتی علاقوں جیسے فیروز پور روڈ اور ملتان روڈ میں صورتحال اور بھی خراب ہے لاہور اور شیخوپورہ میں دریائے راوی کے کنارے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی...
    کیا وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم بعض خواتین و حضرات انسانی حقوق اور جمہوریت کی نقاب اوڑھ کر پاکستان کے مفادات پر ضربیں لگا رہے ہیں۔گزشتہ کالم میں سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے پیشہ ور کلاکاروں کا معاملہ بیان کیا جا چکا ہے۔ ان کلاکاروں کے ساتھ سر تال ملانے والا ایک طبقہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنے معاشی مفادات کے تابع پاکستان چھو ڑ کر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ ا ن میں سے بہت سے مرد و زن وہ ہیں جو اپنے بال بچوں سمیت اب دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، انہیں سادہ لفظوں میں سابقہ پاکستانی بھی کہا جاسکتا ہے۔ ان کا جینا مرنا ، رہنا سہنا اور روزی روزگار...
    ویب ڈیسک : پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس پرواز کے دوران سگریٹ نوشی سے منع کرنے پر ائیرہوسٹس پر تشدد کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ائیرلائن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے کی اسلام آباد  سے پیرس جانے والی پرواز میں خاتون فضائی میزبان نے ایک مسافر کو  سگریٹ نوشی سے منع کیا، جس پر وہ  آپے سے باہر  ہوگیا اور فضائی میزبان کو تشددکا  نشانہ  بنا ڈالا، اس دوران فلائٹ اسٹیورڈ نے ائیرہوسٹس کو بچانےکی کوشش کی تو سفیر نامی مسافر نے فلائٹ اسٹیورڈ سے بھی ہاتھا پائی کی۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا پیرس ائیرپورٹ پرلینڈنگ سے پہلے طیارے کے کپتان نے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے سکیورٹی حکام کو...
    مائیکروسافٹ کے قیام کی گولڈ جوبلی کے سلسلے میں جاری تقریب اس وقت روکنا پڑی ایک کمپنی ملازمہ نے فلسطین کے حق میں احتجاج شروع کر دیا۔ ملازمہ کی جانب سے مقصد اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کی فراہمی پر مائیکروسافٹ کے کردار کو اُجاگر کرنا تھا۔ ????A Microsoft employee disrupted the company’s 50th anniversary event to protest its use of AI.“Shame on you,” said Microsoft employee Ibtihal Aboussad, speaking directly to Microsoft AI CEO Mustafa Suleyman. “You are a war profiteer. Stop using AI for genocide. Stop using AI… pic.twitter.com/PdIqa6TSHo — Ramy Abdu| رامي عبده (@RamAbdu) April 4, 2025 میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج اُس وقت شروع ہوا جب مائیکروسافٹ کے AI سی ای او...
    ---فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع ہونے پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔اسموگ کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات نہ کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ لاہور ہائیکورٹلاہور ہائی کورٹ نے اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران حکم دیا ہے کہ اسکول رپورٹ جمع کرائیں کہ اس سال کتنی بسیں خریدیں؟ دورانِ سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ پانی ضائع کرنے والی سوسائٹیز کے دفاتر سیل اور مقدمات درج کیے جائیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے پانی ضائع کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی برائے میڈیکل ایجوکیشن ریفارمز، جس کی سربراہی نائب وزیر اعظم کر رہے ہیں، نے جمعرات کو ایک اہم فیصلہ کیا، جس کے مطابق نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کی سالانہ ٹیوشن فیس ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لئے 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق نجی میڈیکل کالجوں میں بڑھتی ہوئی فیسیں عوام، طلبہ اور والدین کے لئے ایک دیرینہ مسئلہ رہی ہیں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پہلے بھی 4 جون 2022، 10 دسمبر 2023، اور 23 فروری 2024 کے اجلاسوں میں اس معاملے کو زیر بحث لایا تھا۔ مزید برآں 27 فروری 2025 کو کونسل...
    افتخار گیلانی جیسے جیسے مسلمانوں کو 2014 کے بعد سیاسی طور پر بے وزن کر دیا گیا ہے ، دہلی کی افطارپارٹیاں بھی قصہ پارینہ بن گئی ہیں۔ ہندوستان میں اس تناظر میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ کیا مسلمانوں کو واقعی سیاسی اچھوت بنایا گیا ہے اور کیا جو پارٹیاں مسلمانوں کے حقوق یاان کی تقریبات میں شرکت کریں گیں ان کو ووٹ نہیں ملیں گے ؟ابھی حال ہی میں ہندوستان کے شمالی اتراکھنڈ صوبہ کے ہری دوار کے ایک کالج میں ہندوانتہا پسندوں نے مسلم طلبہ کی طرف سے منعقد افطار پارٹی کو درہم برہم کردیا۔ بعد میں پرنسپل نے بھی مسلم طالبعلموں کوافطار کے وقت کھانا لانے اوراس کودیگر طلبہ کے ساتھ ساجھا کرنے پر پابندی عائد...
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے بتایا کہ خود کو سیکولر کہنے والے وہ لوگ جو مسلمانوں پر ہو رہے مظالم اور ناانصافی پر خاموش ہیں اور موجودہ حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں اور لیڈران کے خلاف علامتی احتجاج درج کرتے ہوئے ان کی افطار پارٹیوں و عید ملن تقاریب سے دور رہنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے اس تعلق سے بتایا کہ خود کو سیکولر کہنے والے وہ لوگ جو مسلمانوں پر ہو رہے مظالم اور ناانصافی پر خاموش ہیں اور موجودہ حکومت کا حصہ بنے ہوئے ہیں، ان کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے علامتی احتجاج کا فیصلہ...
    وزیراعظم شہہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی بہترین تعلیم، اساتذہ اور اپنے تحقیقی مراکز کے حوالے سے دنیا میں اپنا مقام حاصل کرے گی۔ اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنس کے سائٹ ریویو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں سے کم درجے کی یونیورسٹی نہیں ہوگی، اللہ نے چاہا تو اس کا پہلا سیکشن 14 اگست 2026 کو کام شروع کردے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے 190 ملین پاؤنڈز سے دانش یونیورسٹی بنائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم شباز شریف نے شرکا سے کہا کہ دنیا میں آپ کے جاننے والے قابل افراد ہیں، ہم ایک نظام بنا...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دیدیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین میں سہولت کاری میں ملوث پائے گئے، انہیں بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں بھی قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میک گل کے خلاف فیصلہ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد سنایا جس میں جیوری نے کرکٹر کی جانب سے صرف 2 افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ آسٹریلوی میڈیا کا بتانا ہے کہ منشیات کا یہ کیس 2021 سے چلتا آ رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے بنائے پنک بال کرکٹ میں نئے ریکارڈ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روزہ ٹرائل کے بعد فیصلہ سنایا جس میں اسٹیورٹ کی جانب سے صرف 2  افراد کو متعارف کرانے کا دعویٰ بھی مسترد کیا۔ منشیات کا مقدمہ سنہ 2021 سے چل رہا تھا تاہم اسٹیورٹ میک گل بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیے گئے۔ انہیں رواں برس کے آخر میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: مصنوعی منشیات کا فروغ عالمی صحت کو کس طرح تباہ کر رہا ہے؟ اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین...
    سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا "مجرم" قرار دیدیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں 8 روز سے جاری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں جمعرات کو فیصلہ سنایا گیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سابق انٹرنیشنل آسٹریلوی کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو انکے بہنوئی اور ڈیلر کے درمیان کوکین کے سودے میں ملوث ہونے کا قصور وار پایا گیا ہے تاہم کرکٹر کو ممنوعہ ادویات کی فراہم کرنے سے متعلق الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا مقدمے کی سماعت کے دوران، عدالت کو بتایا گیا کہ میک گل نے اپریل 2021 میں اپنے بہنوئی مارینو سوتیروپولوس اور ایک...
    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو منشیات کیس میں قصور وار قرار دے دیا گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹیورٹ میک گل کوکین کی لین دین کی سہولت کار ی میں ملوث پائے گئے۔ وہ بہنوئی اور اسٹریٹ ڈرگ ڈیلر کے ساتھ سہولت کاری میں قصور وار قرار پائے۔ جیوری نے سابق کرکٹر کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے صرف دو افراد کو متعارف کرایا تھا۔ نیو ساؤتھ ویلز ڈسٹرکٹ کورٹ نے 8 روز ٹرائل کے بعد انہیں قصور وار قرار دینے کا فیصلہ سنایا۔ اسٹیورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر ممنوعہ ڈرگ کے کاروبار میں ملوث قرار نہیں دیا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں منعقد ہوا۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری بلوچستان، وزیر بجلی، سیکرٹری بجلی سمیت خزانہ، بجلی اور دیگر متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کے اقدام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا جس میں مالیاتی تقسیم اور ٹرانسفارمرز سے متعلق معاملات بھی شامل ہے۔ انہوں نے پاکستان کے کسانوں کے لیے توانائی کے پائیدار حل کے...
    نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں، جن میں ییل اور براؤن سمیت ملک کی متعدد اعلیٰ یونیورسٹیاں بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یہود دشمنی کے بہانے 60 امریکی یونیورسٹیوں کو سزا دینے کی وارننگ  جاری کی ہے۔ گذشتہ سال صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف امریکی طلبہ کے احتجاج کے بارے میں امریکی حکومت نے خبردار کیا کہ ملک کی 60 یونیورسٹیوں کو یہود دشمن سرگرمیوں کی اجازت دینے پرجرمانہ کیا جا سکتا ہے، حالانکہ مظاہرین میں سے کچھ یہودی بھی تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق، مختلف ڈیموکریٹک اور ریپبلکن رجحان والی ریاستوں کی درجنوں یونیورسٹیاں اس فہرست میں شامل ہیں،...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت سے شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اسٹیو اسمتھ نے کہاکہ بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 300 رنز سے زیادہ کا ہدف نہ دینا نتیجے پر اثر انداز ہوا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا انہوں نے کہاکہ یہ ہماری حکمت عملی تھی کہ بھارت کو 300 سے زیادہ رنز کا ٹارگٹ دیں گے، لیکن ہم اس میں ناکام رہے۔ آسٹریلوی کپتان نے کہاکہ اگر ہم اپنی حکمت عملی کے مطابق 300 سے زیادہ رنز اسکور کر لیتے تو نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا،...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔دبئی میں آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کے دوران اسٹیواسمتھ نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی سخت تھی، وہاں سے یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھی ہے، شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، آسٹریلیا کے پاس بھی کچھ اسپنرز ہیں جن کو شامل کریں گے۔آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ دو اسپنرز کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس کچھ آپشنز ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے بیٹسمین ٹریوس ہیڈ اور پلیئرز اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔اسٹیو اسمتھ نے یہ بھی کہا کہ ٹیسٹ میچز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) لبلبے کے کینسر پر کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس مرض کی تشخیص کے پانچ سال بعد اس میں مبتلا ہر دس افراد میں سے صرف ایک زندہ رہ پاتا ہے۔ سرطان کی اس قسم کے حوالے سے مزید بتایا جاتا ہے کہ اس کے کامیاب علاج میں ایک بڑی رکاوٹ ٹیومر کی جلدی شناخت نہ ہونا ہے۔ ساتھ ہی ٹیومر کو جسم سے ہٹانے کے طریقہ کار کا تعین کرنا بھی ضروری ہے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے اس حوالے سے کچھ پیش رفت کی ہے، جس سے دنیا بھر میں اس مرض کا شکار تقریباﹰ پانچ لاکھ افراد میں کچھ امید پیدا ہوئی ہے۔...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 10ویں اور اہم معرکے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث بالرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔ افغانستان کا اسکواڈ: کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد...
    ٹک ٹاک پر دھمکیاں دینے اور کلاشنکوف لے کر گھر کی دہلیز پر آنے کے الزام پر یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آ گئے۔ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالی گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ ٹک ٹاک پر آنے کا مزہ چکھا دیں گے۔ ملزمان نے عزت مجروح کی جان کو خطرہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے قانون کے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ جانے والے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کی جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ اس موقع پر انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ میچ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ٹورنامنٹ کا مثبت آغاز کریں۔ انگلینڈ کا اسکواڈ: کپتان جوز بٹلر، بین ڈکٹ، فل سالٹ، جیمی اسمتھ، جو روٹ، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، برائیڈن کارس، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ آسٹریلیا کا اسکواڈ: کپتان اسٹیو اسمتھ،...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان سٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176...
    پاکستان اسٹیل ملز ۔ فوٹو فائل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں  اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 4 افراد کو دینے کا معاملہ نیب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کی 75 ایکڑ زمین نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو استعمال کی زبانی اجازت دینے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا بھی  انکشاف ہوا ہے، گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی...
    الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک تعمیر پاکستان پارٹی کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی۔   الیکشن کمیشن ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا میں ہیں ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ ممبر سندھ نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو پارٹی الیکشن کروائے گئے۔ پیپلز پارٹی کے انتخابات 4 سال کے لیے ہوتے ہیں۔ وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا جس کے بعد وہ حاضر ہوگئے۔ ممبر...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپرز لینے اور چیکنگ کا سسٹم تبدیل کرنے کیلئے تمام یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ خواتین یونیورسٹیوں میں مرد پروفیسرز ٹیچرز کو ہٹانے فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وائس چانسلرز اور پروفیسرز کی کارکردگی کیلئے پرفارما تقسیم کیے جائیں گے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی خواتین کی یونیورسٹیوں سے مرد ٹیچرز اور پروفیسرز کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یونیورسٹیوں میں طالبات کو ہراساں کرنیوالوں کو سخت سزائیں ہوں گی۔ خواتین کو بلیک میلنگ سے بچانے کیلئے پیپرز بنانے اور ان کی چیکنگ کا...
    ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں، میاں افتخار حسین - فوٹو: فائل عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نےمخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔چارسدہ میں تقریب سے خطاب میں میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہر ضلع میں دہشت گردوں نے اپنی تنظیم کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پُرامن تعلقات چاہتے ہیں، کابل کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے کرنا چاہتے ہیں۔میاں افتخار احمد نے مزید کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ کی تمام سیاسی پارٹیوں نے مخالفت کی، ہم آزاد صحافت کے حامی ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوب ویلزکی شمسی توانائی پر منتقلی کے پراجیکٹ کیلئے قرعہ اندازی کی اور اس میں پہلا نام اٹک کے شہری کا نکلا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نارووال کے کاشتکاروں کی فہرست کاجائزہ لیا، پہلے فیز میں پنجاب بھر میں 8 ہزار ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے۔حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کیلئے 10 کلو واٹ کے سولر سسٹم کیلئے 5 لاکھ سبسڈی دے گی، اس میں کامیاب کاشتکار متعلقہ ضلع کے وینڈرکا انتخاب کر کے سولر سسٹم کی تنصیب کرائیں گے۔ زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے 5 لاکھ 30 ہزار سے زائد کاشتکاروں نے اپلائی کیا جبکہ 3 لاکھ 85 ہزار کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی قرعہ...
    نیا قانون پی ایچ ڈی اور پروفیسرزکو وائس چانسلر بننے سے نہیں روکتا بلکہ دیگر امیدواروں سے مقابلے کی ضرورت ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وائس چانسلروں کے تقرر اورکنٹریکٹ پر اساتذہ ملازم رکھنے کی حکومتی فیصلوں کے خلاف یونیورسٹیوں کے اساتذہ کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے یہ بیانیہ اختیار کیا۔ اس بیان کے بعد سندھ کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ نے تدریس معطل کردی اور اساتذہ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوئے۔ پاکستان کی یونیورسٹیوں کے تعلیمی معیار اساتذہ اور وائس چانسلروں کے تقررکے لیے قواعد و ضوابط بنانے والے اعلیٰ تعلیم کے ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار نے سندھ حکومت کی نئی پالیسی کو یونیورسٹیوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا...
    گالے: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ کی جوڑی نے ٹیسٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 46 سالہ ریکارڈ توڑ ڈالا۔ سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ اور کپتان اسٹیو اسمتھ نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 266 رنز بنائے جو ایشیا کے میدانوں میں سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں عثمان خواجہ کے 121 رنز اور اسٹیو اسمتھ کے 141 رنز شامل تھے۔ مزید پڑھیں؛ عثمان خواجہ کی پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا اس سے قبل، آسٹریلیا کی جانب سے ایلن بارڈر اور کم ہیوز نے سن 1979 میں چنئی میں بھارت کے خلاف تیسری وکٹ کی شراکت...
    کراچی: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے چند اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری اسکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ عثمان خواجہ پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی۔ اڑتیس سالہ آسٹریلوی اوپنر نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔ مزید پڑھیں؛ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ کا ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ عثمان خواجہ سے قبل سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ایشیا میں ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں۔ اس طرح، ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے...
    آسٹریلیا کے بیٹر اسٹیو اسمتھ نے بھارت کے ویرات کوہلی کا ایک بڑا ریکارڈ توڑ کر لسٹ میں پہلی جگہ حاصل کر لی۔ اسٹیو اسمتھ نے گال میں گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کیے، ساتھ ہی انہوں نے سنچری بھی اسکور کی جو کہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ کی 205 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے اور وہ 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں کھلاڑی ہیں۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی اسٹیو اسمتھ نے سری لنکا کے خلاف جو سنچری بنائی وہ ان کے کیریئر کی 17 ویں سنچری تھی جو انہوں نے اپنے ملک سے...
    مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم سے مقبوضہ بیت المقدس میں ملاقات کی. اسرائیلی میڈیا کے مطابق وٹکوف اور نیتن یاہو کے درمیان ممکنہ طور پر غزہ جنگ بندی اور اسکے اگلے مرحلے پر بات چیت ہوئی. اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اور اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹیجک امور رون ڈرمر کے ہمراہ غزہ پٹی کی نیٹزارن راہداری کا دورہ بھی کیا. واضح رہے کہ اسٹیو وٹکوف دو دہائیوں میں غزہ پٹی کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی عہدیدار ہیں.
    راولپنڈی (آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹیوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے اور ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر کے نام پر گفتگو ہوئی،بانی پی ٹی آئی نے جلد پارٹی کی جانب سے نام دینے پر مشاورت کرنے کا کہا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے ماہ رنگ بلوچ کیساتھ ملاقات کیلیے پارٹی رہنماؤں کو حکم جاری کیا،یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی جی ڈی اے کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے،بانی پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم دیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کو موبائلائز کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا،بانی پی ٹی...
    خیبر پختونخوا میں یونیورسٹیوں سے متعلقہ قانون میں کی گئی حالیہ ترامیم بہت سی مضمرات کی حامل ہیں۔ ان ترامیم کی رو سے صوبے میں پبلک سیکٹر کی یونیورسٹیوں میں اب گورنر کے بجائے وزیراعلٰی بطور چانسلر اختیارات استعمال کریں گے۔ جامعات کے وائس چانسلرز اب چار سال کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے اور 2سال کے بعد وہ اپنی کارکردگی کی رپورٹ چانسلر کو پیش کریں گے اور چانسلر کو اختیار حاصل ہوگا کہ اطیمنان بخش کارکردگی نہ دکھانے پر وائس چانسلر کو 2سال بعد عہدے سے ہٹا دے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی 3نام شارٹ لسٹ کرکے چانسلر کو حروف تہجی کی ترتیب سے ارسال کرے گی اور اس میں میرٹ...
    اسلام آباد: ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی سال 24-2025 کی رینکنگ جاری کردی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی مسلسل 9 ویں سال دنیا کی بہترین یونیورسٹی قرار پائی اور چین کی 2 یونیورسٹیز ایشیا کی بہترین یونیورسٹیوں کے درجے پر رہیں جب کہ پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ ہیں۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی دنیا میں 401 سے 500 کی رینکنگ اور ایشیا کی رینکنگ میں 121 نمبر پر ہے، نسٹ یونیورسٹی ایشیا میں 152، کامسیٹس 157، ایئریونیورسٹی، کامسیٹس، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد601 سے800 کی رینکنگ میں ہیں۔ سکھر آئی بی اے، یو ای ٹی ٹیکسلا اور مالاکنڈ یونیورسٹی بھی 601 سے800 کے درمیان ہے جب کہ بین الاقوامی...
    اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیو ویٹکاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کروں تا کہ فلاڈلفیا سے غزہ میں جنگبندی کی نگرانی کرنیوالی ٹیم کے ساتھ معاونت کروں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائںدہ برائے علاقائی امور "اسٹیو ویٹکاف" نے آج بدھ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کریں تا کہ وہ فلاڈلفیا (فلسطین اور مصر کی سرحد پر واقع علاقہ) سے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ساتھ معاونت کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کیا حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر...
    اسٹیو اسمتھ کو سری لنکا جانے سے قبل کہنی کی انجری پیش آگئی جس کے باعث دبئی میں ٹریننگ کیمپ کیلیے ان کی روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔ آسٹریلوی بلے باز ابھی معالج سے مزید مشورہ کرنا چاہتے ہیں، پیٹ کمنز کی عدم دستیابی پر انھیں سری لنکا سے سیریز کے لیے قائم مقام کپتان بنایا گیا ہے۔ بگ بیش میچ کے دوران انھیں گیند تھرو کرنے پر کہنی میں تکلیف ہوئی ہے، وہ ماضی میں بھی کہنی کی تکلیف کا شکار رہے ہیں جبکہ ان کے دائیں بازو کی سرجری 2019 میں ہو چکی ہے۔ دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کو امید ہے کہ تجربہ کار بیٹر جلد ہی دبئی روانہ ہو جائیں گے، ان کے نہ جانے پر...
    اسلام آباد(آن لائن)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کی 19 سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عدم تعیناتیوں کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو 6 فروری تک تیاری کے ساتھ پیش ہونے کاحکم دیاہے،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے استدعاکی تھی کہ کیس میں اضافی دستاویزات جمع ہوئی جن کو پڑھنے کے لیے وقت درکار ہے، جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ ایک مہینے سے مقدمے کی دستاویزات جمع ہیں جائزہ لینا آپ کا کام ہے۔
    جامعہ پشاور : فوٹو فائل خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں کے چانسلر اور بورڈز کے ارکان کی تقرری پر تتنازع کھڑا ہوگیا۔گورنر سیکریٹریٹ کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بھیجے گئے مراسلے میں سینیٹ، سنڈیکیٹ، سلیکشن بورڈ کےلیے چانسلر کے نمائندے اور ممبرز مقرر کر دیے گئے۔ خیبر پختون خوا: مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر گرفتارمحکمۂ اینٹی کرپشن خیبر پختون خوا نے مالی بےضابطگیوں میں ملوث سابق ہیلتھ افسر کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی۔ وزیر ہائر ایجوکیشن خیبر پختونخوا مینا خان نے گورنر کا اقدام غیر آئینی قراردیتے  ہوئے کہا کہ گورنر کے پاس اس مراسلےکا اختیار نہیں، یونیورسٹیز بل گورنر کےدستخط کیلئے بھیجا گیا ہے، گورنر کہتے ہیں یہ منی بل...
۱