کوئٹہ، نو پارکنگ پالیسی پر تاجروں کی تنقید، سیاسی پارٹیوں نے سراہا
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مختلف اہم سڑکوں پر نو پارکنگ کی پالیسی سے کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے شہر کے متعدد مصروف سڑکوں کو نو پارکنگ اور نو کارٹ قرار دیا ہے، جس کے بعد تاجر برادری نے احتجاج شروع کر دیا ہے، جبکہ مختلف جماعتوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا گیا ہے۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید سے قبل مصروف سڑکوں کو نا پارکنگ زون قرار دے کر دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان کروایا ہے۔ انہیں نو پارکنگ زون قرار دینا تاجروں کے معاشی قتل عام کے مترادف ہے۔ اس حوالے سے کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کہا کہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے۔ نو پارکنگ کی پالیسی تحقیق کے بعد کوئٹہ شہر کے ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے لائی گئی ہے۔ بی این پی عوامی اور جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کی اس پالیسی کے حق میں بیانات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکنگ کا مسئلہ کوئٹہ کا اہم مسئلہ ہے۔ جس میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائے۔ مختلف علاقوں میں پارکنگ کے سہولیات بھی فراہم کئے جائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نو پارکنگ
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔
چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔
نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ جاری کردیاگیا
ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔
مزید :