معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کی پاپارازی سے تلخ کلامی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں جسٹن کو کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے مالیبو میں واقع سوہو ہاؤس کے باہر نجی حدود کی پامالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پاپارازی سے جھگڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بیبر نے تقریباً 11 منٹ طویل بحث کے دوران متعدد بار سخت زبان استعمال کی اور تصویر کھینچنے والے افراد سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا۔

بیبر نے کہا، آج مجھ سے بات مت کرو۔ وہ ان پر چیختے ہوئے بولے "میرے چہرے کے سامنے سے ہٹو! مجھے اُکسانے کیلئے تمہیں کون پیسے دے رہا ہے۔  واقعے کے دوران ان کے سیکیورٹی گارڈز بھی موقع پر موجود تھے۔

Justin Bieber presses paparazzi for filming him at the beach

“It’s not clocking to you that I’m standing on business… I’m a human fckin being standing around my car AT THE BEACH.

Idk who the fck is paying to provoke me, but I’m not the f*cking one.”pic.twitter.com/19bclfEJT1

— FearBuck (@FearedBuck) June 14, 2025

گلوکار کے گارڈز نے پاپارازی کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تاہم وہ مسلسل ویڈیو بناتے رہے۔

بیبر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نجی حدود کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہیں اور یاد دلایا کہ وہ ان کی اپنی نجی جائیداد پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا، "میں ایک باپ ہوں، ایک خاندان والا انسان ہوں، اور تم لوگ میرے چہرے کے سامنے کیمرہ لیے کھڑے ہو۔"

ایک پاپارازی کی جانب سے فادرز ڈے کی مبارکباد پر جسٹن بیبر نے غصے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مشہور ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی بھی ان سے سوالات کرے۔

 

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-2-22

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شاہد آفریدی کون ہیں؟ میں نہیں جانتا، حکم شہزاد لوہا پاڑ کی نئی ویڈیو وائرل
  • حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
  • پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے، باہر موجود لوگ متعلقہ نہیں: فواد چوہدری
  • کراچی کے پارک میں سیکڑوں مردہ کوؤں کی ویڈیو، اصل ماجرا سامنے آگیا
  • اسرائیلی وزیر کی ہاتھ بندھے، اوندھے منہ لیٹے فلسطینی قیدیوں کو قتل کی دھمکی؛ ویڈیو وائرل
  • سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی
  • دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت والی نیوز اینکر متعارف، ویڈیو وائرل
  • حیدرآباد: جنرل اسپتال حالی روڈ کے باہر رکشے میں بچے کی پیدائش
  • سگنل خراب ہے لیکن کیمرے سے ڈر لگ رہا ہے، سڑک پر پھنسے کراچی کے نوجوانوں کی ویڈیو وائرل