ایران امریکا جوہری مذاکرات منسوخ، عمان نے تصدیق کردی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں ہونے والے جوہری مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔
عمان کے وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ سفارتکاری اور بات چیت ہے، لیکن بدقسمتی سے حالات اس سمت میں سازگار نہیں رہے اور مذاکرات منسوخ کردیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل
ایران پر حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے امریکا پر دوغلی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن ایک طرف مذاکرات کی بات کرتا ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی جارحیت کو نظرانداز کررہا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا، اسرائیل کے حالیہ حملوں میں برابر کا شریک ہے، اور ان حالات میں بات چیت بے معنی ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہوں گے یا نہیں، اس پر ایران جلد فیصلہ کرے گا، تاہم ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے وحشیانہ رویے کے دوران بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کی تجویز سے اتفاق
ادھر روسی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب سے رابطہ کرکے اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری معاملے کا پرامن حل ضروری ہے اور اس مقصد کے لیے روس اپنا تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی صورتحال فوری سفارتی مداخلت کی متقاضی ہے اور اسرائیلی طاقت کے استعمال سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ رہا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران اب بھی معاہدہ کرسکتا ہے دیر نہیں ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ واضح نہیں ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام بچ گیا ہے یا نہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد بھی ایران سے جوہری مذاکرات اتوار کو طے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات ختم، اگلا دور دونوں حکومتوں کی منظوری کامنتظر
انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کو رسوائی اور تباہی سے بچانے کی کوشش کی، اسرائیلی حملوں کے بعد علاقائی جنگ پر تشویش نہیں ہے، اسرائیلی حملہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں ناکامی کا نتیجہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسرائیل امریکا ایران جوہری مذاکرات عمان مذاکرات منسوخ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل امریکا ایران جوہری مذاکرات مذاکرات منسوخ مذاکرات منسوخ جوہری مذاکرات نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس انہوں نے اپنے حالیہ دورہ عمان اور ایران کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں وزارتِ داخلہ سے متعلق اہم امور، سکیورٹی صورتحال اور علاقائی روابط پر گفتگو ہوئی، وزیر داخلہ نے عمانی اور ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں زیر بحث آنے والے نکات، دوطرفہ سکیورٹی تعاون، امیگریشن مسائل، اور بارڈر منیجمنٹ پر پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے دونوں ہمسایہ ممالک سے قریبی تعاون کو خطے میں امن، استحکام اور معاشی ترقی کیلئے اہم قرار دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ خطے میں سکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں بارڈر سکیورٹی ، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کیخلاف مشترکہ حکمت عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
ملاقات میں وزارتِ داخلہ کے دیگر جاری منصوبوں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، شہروں کی سکیورٹی، ایف آئی اے کی کارکردگی اور نادرا کے ڈیجیٹل اصلاحاتی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سکیورٹی اداروں کو تمام وسائل فراہم کیے جائیں گے۔