مسلم لیگ (ن) کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وحشیانہ جارحیت کے ساتھ کہا کہ

پڑھیں:

نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں

مسلم لیگ (ن) نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند امیدواران سے باضابطہ طور پر درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ اقدام پارٹی کے صدر محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

پارٹی اعلامیے کے مطابق امیدواران اپنی درخواستیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ 180-ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ نشستیں ضمنی انتخاب کے لیے خالی قرار دی گئی ہیں:

حلقہ این اے 129 (لاہور):
یہ نشست میاں اظہر کی وفات کے باعث خالی ہوئی۔

حلقہ پی پی 87 (میانوالی):
احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد یہ نشست خالی قرار دی گئی۔

حلقہ این اے 66 (وزیرآباد):
احمد چھٹہ 9 مئی کیس میں نااہل قرار پائے، جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی۔

حلقہ این اے 175 (مظفرگڑھ):
جمشید دستی کی نشست خالی ہو چکی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) کی قیادت امیدواروں کے چناؤ میں میرٹ، عوامی خدمت کا ریکارڈ اور سیاسی ساکھ کو مدِنظر رکھے گی۔ مرکزی پارلیمانی بورڈ جلد ان درخواستوں کا جائزہ لے کر پارٹی امیدواروں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ضمنی انتخابات مسلم لیگ ن نواز شریف

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں
  • مسلم لیگ ن کا ضمنی انتخابات بھرپورطریقے سے لڑنے کا فیصلہ
  • معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے مسلمان پولیس افسر سمیت 5 افراد کے قتل کی شدید مذمت
  • 22 ماہ سے جاری وحشیانہ صیہونی حملے، فلسطینی شہداء کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • اگر دوبارہ جارحیت کی تو مزید سخت جواب ملیگا، سید عباس عراقچی کا امریکہ کو انتباہ
  • ایران اور افغانستان کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، غزہ میں نسل کشی پر شدید مذمت
  • پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
  • مری میں نواز، شہباز اور مریم کی ایک اور ملاقات، سیاسی امور پر مشاورت
  • تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت قابل مذمت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی