ایران نے امریکا کے ساتھ عمان میں ہونے والے اتوار کو ہونے والے جوہری مذاکرات کو منسوخ کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کی تصدیق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔ انھوں نے کہا کہ  ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر وحشیانہ حملوں کے بعد کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے الجزیرہ ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ جی ہاں، عمان میں اتوار کو ہونے والے مذاکرات اب نہیں ہوں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے اس بیان کے فوری بعد عمان کی وزارت خارجہ نے بھی مذاکرات کے منسوخ ہونے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے حملے کے بعد سے ایران نے متعدد بار امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ ان حملوں میں امریکا بالواسطہ شریک ہے۔

تاہم امریکی حکام نے ایران کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کو شاندار قرار دیا حالانکہ ابتدا میں انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو محتاط رہنے کی نصیحت کی تھی تاکہ جوہری مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے۔

مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سب سے بڑے فوجی حملے اور ایران کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد جوہری مذاکرات کا مستقبل اب مزید غیر یقینی ہوگیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جوہری مذاکرات

پڑھیں:

اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم نے ایران پر اسرائیلی حملے  پر ردعمل جاری کردیا۔ پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفااظ میں مذمت  کی ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، اسرائیلی قابل نفرت اقدام نے عالمی قوانین کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا، ایران پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایرانی حکومت اورعوام کیساتھ یکجہتی کیساتھ کھڑا ہے، پاکستان ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران ، امریکا ـ:جوہری مذاکرت منسوخ
  • اسرائیلی جارحیت کی پشت پرامریکی حمایت، ایران امریکا جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ
  • ایران کا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کرنے کا اعلان
  • ایران امریکا جوہری مذاکرات منسوخ، عمان نے تصدیق کردی
  • امریکا کے رویے سے جوہری پروگرام پر مذاکرات ’بے معنی‘ ہوگئے، ایرانی وزارت خارجہ
  • اسرائیلی حملہ ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے،اسحاق ڈار
  • ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں میں امریکا شامل نہیں: روبیو
  • اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل
  • امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا چھٹا دور اتوار کو عمان میں ہوگا