پاراچنار میں عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر دو روزہ عظیم الشان جلسہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
جلسہ 17 ذوالحجہ کو ہوا، جہاں پہلے روز حجت الاسلام والمسلمین مولانا شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے ولایتِ علیؑ، واقعہ غدیر اور امیرالمومنینؑ کے مقام و منزلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں ولایت اعلان حضرت علی علیہ السلام اور عیدِ غدیر کے پُرمسرت موقع پر دو روزہ عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، اراکین انجمن حسینیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مومنین نے بھرپور شرکت کی۔ عید غدیر کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ 17 ذوالحجہ کو ہوا، جہاں پہلے روز حجت الاسلام والمسلمین مولانا شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے ولایتِ علیؑ، واقعہ غدیر اور امیرالمومنینؑ کے مقام و منزلت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
جلسے میں ذاکرین عظام نے حضرت علیؑ کی شان میں عقیدت سے بھرپور قصائد اور منقبتیں پیش کیں، جس سے فضا ایمان افروز مناظر سے معمور ہو گئی۔ اس مبارک موقع پر مومنین نے ایک دوسرے کو عید غدیر کی مبارکباد پیش کی، جبکہ جلسے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پاسدار، فیڈریشن رضاکاروں اور پولیس اہلکاروں نے جلسہ گاہ اور اطراف میں چاق و چوبند ڈیوٹی انجام دی، جس سے جلسہ پُرامن اور نظم و ضبط کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سید علی گیلانی کی چوتھی برسی، آل پارٹیز حریت کانفرنس کا سیمینار
مقررین نے اس موقع پر کہا کہ سید علی گیلانی کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیراہتمام ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے اس موقع پر سید علی گیلانی کی تحریک آزادی کشمیر کے لیے طویل جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی استقامت، اصول پسندی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کے مؤقف کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی قربانیاں اور ان کا نظریہ کشمیر کی آزادی کے لیے روشنی کی کرن ہیں۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ سیمینار کے اختتام پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔