Jasarat News:
2025-07-31@00:31:19 GMT

رشتے داروں کے تشدد کے خلاف بانو بیوہ پریس کلب پہنچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر): حیدرآباد کے گاؤں واہنکی واسی کی رہائشی پیرسن بانو بیوہ مبارک لغاری نے رشتہ داروں کے تشدد اور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف کل حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا نواسہ مسلم لغاری اور اس کی بیوی سکینہ اسے ناحق مارپیٹ کر کے گلا دبا کر قتل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نواسے کو اپنے سالوں افضل لغاری اور زاہد لغاری کی حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی شکایت ہٹڑی تھانے میں درج کرانے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ 

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔  

مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر کا کہنا تھا کہ ‘گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے‘۔

یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • حق دو بلوچستان لانگ مارچ کو لاہور تک محدود کرنے پر اتفاق ہوگیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام
  •  اقوام متحدہ کا منشور عالمی امن، خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کی بنیاد ہے،ایاز صادق
  •  دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے زائرین کا راستہ روکنا جگ ہنسائی ہے، علامہ قاضی نادر حسین علوی 
  • زائرین کے زمینی سفر پر پابندی غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا مظہر ہے، سہیل اکبر شیرازی
  • صفائی کرنے والے پر نوجوانوں کا تشدد، ’انہیں پکڑ کر پورے محلے کی صفائی کروائی جائے‘
  • نوشہرو فیروز: لڑکی کے والد کا رشتہ داروں پر بیٹی کو قتل کرنے کا الزام، مقدمہ درج
  • اویس لغاری کا کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
  • نوشہرو فیروز: لڑکی کی لاش ملنے کا معاملہ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا بیان سامنے آگیا
  • عامر خان نے ’اہم اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس بلا لی