بھارت: اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر حادثہ، سات افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جون 2025ء) ریاستی وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ایکس پر لکھا ہے، ''رودرپریاگ ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس، مقامی حکام اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔
حکام کے مطابق آریان ایوی ایشن کا یہ ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق صبح 5:20 بجے کیدارناتھ سے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد گوری کنڈ کے جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔
حادثے کے بعد ملبے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں۔اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات کے لیے ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کر دی گئی ہیں۔
(جاری ہے)
بھارتی میگزین دی ویک کی رپورٹ کے مطابق مقامی چرواہوں نے حادثے کی جگہ پر آگ دیکھ کر حکام کو اطلاع دی۔
ابتدائی قیاس ہے کہ خراب موسم حادثے کی وجہ ہو سکتا ہے۔اتراکھنڈ میں فضائی سفر
اتراکھنڈ اپنی سرسبز وادیوں اور ہندوؤں کے مقدس مقامات کی وجہ سے مشہور ہے۔ کیدارناتھ مندر گرمیوں میں زائرین سے بھر جاتا ہے۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے وہاں نجی کمپنیوں کی طرف سے ہیلی کاپٹر خدمات کی فراہمی ایک اہم کاروبار ہے۔ حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آریان ایوی ایشن کا تھا۔
حالیہ فضائی حادثات
یہ اتراکھنڈ میں رواں سال کا پانچواں فضائی حادثہ ہے۔ آٹھ مئی کو گنگوتری دھام جاتے ہوئے ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، جس میں چھ افراد ہلاک ہوئے۔ سات جون کو ایک اور ہیلی کاپٹر کو تکنیکی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ رواں ہفتے ایئر انڈیا کی پرواز AI171 احمد آباد میں ایک میڈیکل کالج ہاسٹل سے ٹکرا کر تباہ ہوئی، جس میں 270 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق ایئر کرافٹ ایکسڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو اس حادثے کی تحقیقات کرے گا جبکہ وزیر اعلیٰ دھامی نے ایوی ایشن آپریٹرز کے لیے سخت معیاری طریقہ کار (SOPs) نافذ کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
نیوز ایجنسیوں کے ساتھ رابعہ بگٹی
ادارت: امتیاز احمد
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہیلی کاپٹر ایوی ایشن حادثے کی کے مطابق کی وجہ
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔