انتہا پسندی مسترد: خارجی بیٹے سے لاتعلقی، باپ کا دہشتگردی کیخلاف دو ٹوک اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
فتنہ الخوارج کی دہشتگردی سے متاثر خیبر پختونخوا کے عوام نے انتہا پسندی کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
ڈی آئی خان کے علاقے کوٹ عیسیٰ خان کے رہائشی نے دہشتگرد بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ والد کا ویڈیو پیغام وائرل ہوگیا۔
خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا صدیق خارجی ہے جو طالبان کے ساتھ ملا ہوا ہے، فوج اسے گرفتار کرے یا مار دے، مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ میں نہ اس کو دیکھنا چاہتا ہوں اور نہ اس کے جنازے میں شریک ہوں گا۔
والد نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سے کوئی واسطہ نہیں، وہ میرے لیے مر چکا ہے۔
خارجی صدیق کے والد کا کہنا تھا کہ اگر اسے میری سفید داڑھی کا احترام نہیں تو میں کیوں اس کا لحاظ رکھوں؟ حکومت اگر اُسے اٹھانا چاہے تو بلا جھجک لے جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں ،31 دہشت گرد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (آن لائن ) سیکورٹی فورسز نے خیبر پختوانخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے حمایت یافتہ31 خارجی مارے گئے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز نے فتنہ
الخوارج کے خلاف دو مختلف کاروائیاں کیں، سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلہ میں 14 بھارتی سپانسرڈ خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں میں کیے گئے دوسرے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 17 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوئے، بنوں اور لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، سیکورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے 31 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر کے بھارتی عزائم کو ناکام بنایا۔