Daily Sub News:
2025-07-31@23:48:38 GMT

چینی صدر شی جن پھنگ کی عوام سے محبت

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

چینی صدر شی جن پھنگ کی عوام سے محبت

چینی صدر شی جن پھنگ کی عوام سے محبت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے ایک مرتبہ فرمایا کہ”لوگوں کے درمیان بیٹھا کرو۔” یہ جملہ انہوں نے اُس جگہ پر کہا جہاں ان کے والد کبھی کام کیا کرتے تھے اور انہوں نے اپنے والد کامریڈ شی چونگ شون کے بیان کا ہی حوالہ دیا۔شی جن پھنگ ایک انقلابی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد شی چونگ شون عوام میں سے نکلنے والے بڑے لیڈر تھے۔

ان کے والد کے قول و فعل نے شی جن پھنگ پر گہرا اثر ڈالا۔شی جن پھنگ کے چھوٹے بھائی شی یوان پھنگ نے ایک بار اپنے والد کی زندگی کا خلاصہ اس طرح کیا کہ میرے والد نے اپنی پوری زندگی پارٹی کے دو بڑے تاریخی مشنز کی تکمیل کے لیے وقف کی۔ ایک لیو زیڈان اور شوئی زی چانگ کے ساتھ معروف شائن شی گانسو بارڈر ریوولیوشنری بیس کی تعمیر اور دوسرا ڈنگ شیاو پھنگ ، ای جیئن اینگ اور مرکزی کمیٹی کی براہ راست قیادت کی حمایت سے گوانگ دونگ خصوصی اقتصادی ذون کی تعمیر کرنا تھا۔

ان دو بڑے تاریخی مشنز کا مرکز ’’عوام‘‘ ہے۔ پہلا مشن لوگوں کی آزادی کے لیے ہے اور دوسرا مشن لوگوں کی خوشگوار زندگی کے لیے ہے۔شی جن پھنگ کو اپنے والد کا انداز وراثت میں ملا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم جو کچھ بھی کریں وہ “عوام پر مبنی” ہونا چاہیے، “لوگوں کے لیے فائدے تلاش کریں اور لوگوں کو بہتر زندگی کی طرف لے جائیں”۔آگے بڑھتے ہوئے، شی جن پھنگ نے اپنے والد کی نصیحت کو “لوگوں کی بہتر زندگی کی جستجو” کے مستقل تعاقب میں بدل دیا اور اسے سادہ ترین الفاظ میں یوں بیان کیا “میں لوگوں کے لیے اپنی ذات کو فراموش کردوں گا ۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسرائیلی حملے امریکی مدد کے بغیر ناممکن، پرامن جوہری پروگرام ہمارا حق ہے: ایران چین اور وسطی ایشیا کے تعاون سے دنیا میں مزید استحکام آئے گا،سروے ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں نان فائلرز کی نقد رقم نکالنے کی حد 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار کرنے کا فیصلہ شی جن پھنگ کے پسندیدہ  حوالہ جات ( انٹرنیشنل  ورژن) وسطی ایشیا کے پانچ ممالک  کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا  جائے گا  چین کے مالیاتی اشاریوں کی معقول شرح  نمو برقرار چینی صدر کا چین وسطی ایشیا  تعلقات کے فروغ میں طلباء  کے کردار پر زور  TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شی جن پھنگ چینی صدر

پڑھیں:

بیجنگ میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور شمالی علاقوں میں جاری شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 30 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی چین کے کئی علاقوں میں رواں ہفتے شدید بارشیں ہوئیں، جنہوں نے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔

بیجنگ کے شمال مشرقی ضلع "می یُن" میں سب سے زیادہ ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ بارشوں کے نتیجے میں متعدد سڑکیں تباہ ہوگئیں اور 130 سے زائد دیہات بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی الرٹس اور وارننگز پر عمل کریں اور خطرناک علاقوں کا غیر ضروری سفر نہ کریں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبہ بندی کی جائے اور متاثرہ علاقوں میں فوری انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔

 

متعلقہ مضامین

  • محبت کی فتح؛ لو اسٹوری فلم سَیّارا نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
  • وفاقی حکومت کا سخت ایکشن، ملک بھر میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا
  • اپنی آنکھوں سے محبت کریں: اسکرین سے بینائی بچانے کے 5 سادہ طریقے
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟
  • چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی
  • زائرین کے مسئلہ کا حل تلاش نہ کیا گیا تو عوامی بے چینی شدت اختیار کرجائے گی، علامہ شبیر میثمی
  • بانی چیئرمین کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • عمران خان کے بچے پاکستان آئے تو پرجوش استقبال کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی
  • چینی صدر کی سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور پر اہم ہدایات
  • بیجنگ میں شدید بارشوں سے تباہی، 30 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر