سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک بالخصوص یورپ میں آباد کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو پورے شدو مد سے اٹھانا چاہیے۔ اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے توہمیں اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے چاہیے اور اب جب بھی مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہوں تو کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا جامع اور پائیدار حل نکلے۔ کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔

پنجاب اسمبلی کا بجٹ کل وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان پیش کریں گے

ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس میں کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل یورپ کے صدر زاہد ہاشمی سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ یہ ایک بہترین وقت ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے اور ہمیں ثالثی کی اس پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت پیش رفت ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری کئی دہائیوں سے نسل در نسل اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں اور بھارتی ظلم و جبر کا مقابلہ کر رہے۔

لاہور میں 244 ٹریفک حادثات، 295 افراد زخمی

 بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شروع کر دی ہیں۔ وہ مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کر کے مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا چاہتا ہے۔ ایسی صورتحال میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور دنیا کو یہ باور کروانا ہو گا کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے جابرانہ و غاصبانہ قبضہ سے آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ثالثی کی پیشکش انتہائی خوش آئند ہے۔ مسئلہ کشمیر کا مستقل حل صرف مذاکرات میں ہی پوشیدہ ہے مگر مذاکرات کی میز پر مسئلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری عوام کو بھی بٹھایا جائے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہی ہیں۔ ایسی صورتحال میں پوری دنیا میں مقیم کشمیری متحد اور متفق ہو کر انٹرنیشنل کمیونٹی تک کشمیریوں کا مقدمہ پہنچائیں۔

ایم این اے سیف الملوک کھوکھر کی این اے 126 مرغزار آمد؛ حلقے کے مسائل پر بات چیت

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی اصل وجہ مسئلہ کشمیر ہی ہے۔ پاک بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی بھی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتاہے۔ عالمی برادری یہ بات ذہن نشین کر لے کہ جنوبی ایشیاء کے امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اور مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق کشمیری عوام ہیں اور انہیں مذاکرات میں شامل کیا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکل سکے۔

جیب کتروں نے 5 ماہ میں 9720 لاہوریوں کی جیبیں کاٹ لیں

صدر آزاد جموں و کشمیر  نے کہا کہ یورپ اور فرانس میں مقیم کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھرپور انداز میں آواز اٹھائیں اور کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق خود ارادیت دلوانے کے لیے دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کروائیں۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل یورپ کے صدر زاہد ہاشمی نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو فرانس کے دورے کی دعوت دی، جو صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی اورکہا کہ وہ جلد ہی یورپ کا دورہ کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مسئلہ کشمیر کے حل میں کہ مسئلہ کشمیر مسئلہ کشمیر پر جنوبی ایشیاء کشمیری عوام نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا

قونصلر صائمہ سلیم— فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے سلامتی کونسل میں بھارت کو لاجواب کر دیا۔

اپنے بیان میں صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت کا امن کا درس دینا مضحکہ خیز ہے، جو خود بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی، ہمسایوں کے خلاف جارحیت اور خطے میں ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا مرتکب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے حالات میں واضح فرق ہے۔

صائمہ سلیم نے کہا کہ ایک طرف سیاسی آزادی ہے اور دوسری طرف جبر، گرفتاریوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، حقوق کا استعمال اور حقوق سے محرومی ایک جیسی چیزیں نہیں ہو سکتیں۔

بھارت دہشت گردی برآمد کرتا ہے، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ میں پاکستانی کونسلر صائمہ سلیم نے کہا کہ افغان سرزمین سے حملوں کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، جموں و کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ داخلی معاملہ، بھارت کا انکار اس تنازع کی بین الاقوامی حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا۔

قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں لایا اور آج قراردادوں سے انحراف کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جبر اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا بھارتی فیصلہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، جنگ کا ہتھیار نہیں۔

صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ بھارت سے منسلک دہشت گردی کے نیٹ ورک عالمی سطح تک پھیل چکے ہیں، بھارت میں ہندوتوا نظریات نے اسلاموفوبیا کو ریاستی پالیسی بنا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع