خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حملہ: اسرائیلی اسکواڈ کمانڈر ہلاک، ایک فوجی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والا فوجی 21 سالہ سارجنٹ نوم شمیش تھا جو اسکواڈ کمانڈر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی دستے پر راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ (آر پی جی) سے حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے دوسرے فوجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک 430 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، تازہ ترین واقعہ اس بات کی علامت ہے کہ فلسطینی مزاحمت تاحال فعال ہے اور اسرائیلی افواج کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ صرف ایک ہفتہ قبل بھی خان یونس میں ہونے والے ایک اور حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوبی غزہ میں مزاحمتی کارروائیوں کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج غزہ میں اپنی کارروائیوں کو “دہشت گردی کے خلاف جنگ” قرار دے رہی ہے، بین الاقوامی ادارے اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ان حملوں کو شہری آبادی پر حملے قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوجی مزاحمت کا
پڑھیں:
شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک اغواء
—فائل فوٹوشکارپور میں انڈس ہائی وے پارکو کے مقام پر پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی اور ایک کو اغواء کر لیا گیا۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے کہا کہ کچے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، آپریشن میں پولیس کی جانب سے ڈرون کی مدد لی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک ڈاکو ہلاک اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو شہید پولیس اہلکار اور ایم پی اے غالب ڈومکی پر حملے میں بھی مطلوب تھا۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی گئی۔