معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں: عالیہ حمزہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
عالیہ حمزہ—فائل فوٹو
تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سمیت ملک کی معاشی بدحالی پر وائٹ پیپر جاری کر رہے ہیں، اس حکومت نے عوام کش بجٹ پیش کیا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ فارم 47 کی جعلی حکومت کے بجٹ کے اعداد و شمار بھی جعلی ہیں، ہم نے کورونا کی وباء کے وقت بھی تقریباً 50 لاکھ نوکریاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ بے روزگاری بڑھ گئی ہے، ہمارے دور میں زراعت ترقی کر رہی تھی، تمام بڑی فصلوں کی پیدوار بڑھ رہی تھی۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ فری لانسرز پر ٹیکس لگا دیا گیا، آپ پہلے ہی 29 فیصد نوجوانوں کو بے روزگار کر چکے ہیں، اشرافیہ پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا، تنخواہ دار طبقے سے 536 ارب ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ خزانہ خود تسلیم کر رہے ہیں کہ آپ معاشی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، وزیرِ خزانہ خود کہہ رہے ہیں آپ سب کچھ قرض لے کر چلا رہے ہیں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے، آپ کے اپنے اعداد و شمار بتا رہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی آئی ہے، آپ چوری سے آئے تھے اور ہیرا پھیری سے باز نہیں آ رہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ نے کہا نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، اگست میں ملکی ایکسپورٹس میں بڑی کمی، صرف 1 ماہ میں تقریباً 3 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 29.6 فیصد کی نمو ریکا رڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی تا اگست 2025کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 5.102 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.069 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 0.6 فیصد زیادہ ہے،اگست میں ملکی برآمدات کا حجم 2.417 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو جو لائی کے 2.686 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 10 فیصد کم اورگزشتہ سال اگست کے 2.762 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 12.5 فیصد کم ہے۔(جاری ہے)
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات کا حجم 11.144 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 9.730 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 14.5 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں پاکستان کا درآمدی بل 5.314 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو جو لائی کے 5.830 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 8.8 فیصد کم اور گزشتہ سال اگست کے 4.966 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7 فیصد زیادہ ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 6.042 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.661 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 29.6 فیصد زیادہ ہے۔اگست میں تجارتی خسارہ کا حجم 2.897 ارب ڈالر رہا جو جولائی کے 3.145 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 7.9 فیصد کم اور گزشتہ سال اگست کے 2.204 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 31.4 فیصد زیادہ ہے۔