موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور(ویب ڈیسک) موسم نے رت بدل لی، قہر ڈھاتی گرمی کو بریک لگ گئی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، پتوکی، اوکاڑہ، چشتیاں، چیچہ وطنی اور بہاولنگر میں بادل برس پڑے، پتوکی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، دریا خان اور گردونواح میں ریت کا طوفان آنے سے درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔
کراچی میں بھی مغربی ہواؤں کے اثرات پڑنے لگے، سرجانی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہیں۔
حب اور گردو نواح میں موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کر دی گئی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، تربت اور پسنی میں پارا 49 کو چھو گیا، جیکب آباد 48، بہاولنگر میں درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا، سبی، سکھر، روہڑی، موہنجو دڑو میں ٹمپریچر 46 تک جا پہنچا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آج اسلام آباد، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور سندھ میں بارش متوقع
آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں آج شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا۔