ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے ایجنٹ کو سزائے موت دے دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تہران: ایران میں اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سزائے موت دے دی گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مجرم اسماعیل فکری کو اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پیر کی صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، موساد کے ایجنٹ اسماعیل فکری کو زمین پر فساد پھیلانے اور محاربہ (خدا کے خلاف جنگ) جیسے سنگین جرائم میں سزا سنائی گئی تھی۔
اطلاعات کے مطابق اسے دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر الزام تھا کہ وہ موساد کے دو ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور حساس معلومات ان تک منتقل کر رہا تھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسماعیل فکری کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے خلاف تھیں اور اس کے خلاف ناقابل تردید شواہد عدالت میں پیش کیے گئے، جن کی بنیاد پر عدالت نے سزائے موت سنائی۔
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرنے پر ایران میں دی گئی سزائے موت کا یہ تیسرا واقعہ ہے، جو اس بات کا غماز ہے کہ تہران اپنے داخلی معاملات میں غیر ملکی مداخلت کو کسی صورت برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں۔
ایرانی حکومت نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ ملکی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، چاہے ان کے بیرونی آقا کوئی بھی ہوں۔
یاد رہے کہ ایران نے علی الصبح اسرائیل پر ایک اور شدید حملہ کرتے ہوئے 100 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن کے نتیجے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 8 اسرائیلی ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں۔.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے جاسوسی سزائے موت موساد کے
پڑھیں:
قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ح م۔ قسم ہے اِس کتاب مبین کی۔ کہ ہم نے اِسے ایک بڑی خیر و برکت والی رات میں نازل کیا ہے، کیونکہ ہم لوگوں کو متنبہ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ یہ وہ رات تھی جس میں ہر معاملہ کا حکیمانہ فیصلہ۔ ہمارے حکم سے صادر کیا جاتا ہے ہم ایک رسول بھیجنے والے تھے۔ تیرے رب کی رحمت کے طور پر یقیناً وہی سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے۔ آسمانوں اور زمین کا رب اور ہر اْس چیز کا رب جو آسمان و زمین کے درمیان ہے اگر تم لوگ واقعی یقین رکھنے والے ہو۔ کوئی معبود اْس کے سوا نہیں ہے وہی زندگی عطا کرتا ہے اور وہی موت دیتا ہے تمہارا رب اور تمہارے اْن اسلاف کا رب جو پہلے گزر چکے ہیں۔(سورۃ الدخان:1تا8)
سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ ارشاد فرماتے ہیں ’’یہ قرآن ،اللہ تعالیٰ کا بچھا ہوا دستر خوان ہے ،جتنی بار ہوسکے خدا کے اس دستر خوان سے سیراب ہوتے رہو ،بلاشبہ یہ قرآن اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا ذریعہ ہے،یہ تاریکیوں کو ختم کرنے والی روشنی اور شفا دینے والی دواہے،یہ مضبوطی سے تھامنے والوں کا محافظ اور عمل کرنے والوں کے لیے ذریعہ نجات ہے،یہ کتاب کسی سے بے رخی اختیار نہیں کرتی کہ اسے منانے کی ضرورت پڑے،اس میں کوئی ٹیڑا پن نہیں کہ اسے سیدھا کرنے کی ضرورت پیش آئے،اس میں کبھی ختم نہ ہونے والے عجیب معانی کا خزانہ ہے اور یہ ایسا لباس ہے جو کثرت استعمال سے پْرانا نہیں ہوتا(مستدرک )