data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 14 پیسے کے اضافے کے بعد 283 روپے 10 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 285 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 96 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی ڈالر

پڑھیں:

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چین سر فہرست

اسلام آباد:

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2025 کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 4.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین، ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکیہ نمایاں رہے تاہم چین 90.3 فیصد اضافے کے ساتھ سرِفہرست رہا۔

مالی سال 2025 میں چین نے 1224.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ نیا سنگ میل عبور کیا۔

ہانگ کانگ نے توانائی، انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں 496.9 ملین ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کی جبکہ جنوبی کوریا کی جانب سے 96.2 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے دو طرفہ تعاون میں اہم پیش رفت ہوئی۔

جاپان کے سرمایہ کاروں نے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 40.1 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ ترکیہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری 9.2 ملین ڈالر ملین ڈالر ہوگئی، جس سے دو طرفہ تجارتی روابط مضبوط ہوئے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان کے معاشی استحکام کا باعث ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
  • زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی ہے؟
  • پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تاریخی سطح پر پہنچ گئیں
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
  • اسٹیٹ بنیک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
  • ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی معاہدے پر دباؤ میں اضافہ
  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
  • پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، چین سر فہرست