سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نور الامین مینگل نے پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ کیا،سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا سے خصوصی ملاقات کی،ملاقات کے دوران راولپنڈی شہر کی بیوٹیفیکیشن کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سرسبز ماحول کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور محکمے کی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا

پی ایچ اے راولپنڈی کے عوام کی سہولت،تفریح، سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے اور شجرکاری بارے موجودہ اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے بات چیت کی گئی،شہر کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی بیوٹیفیکیشن کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ سیکرٹری ہاسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نور الامین مینگل نے آر ڈی اے بلڈنگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم مہم میں حصہ بھی لیا،سیکرٹری ہاسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جناب نور الامین مینگل نے مری روڈ سمیت پی ایچ اے کی دیگر بیوٹیفیکیشن سائٹس کا دورہ بھی کیا،نور الامین مینگل کی جانب سے پی ایچ اے راولپنڈی کی کارکردگی اور تمام بیوٹفیکیشن اور ہارٹیکلچر پروجیکٹس کی تعریف اور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے سرسبز اور خوبصورت راولپنڈی کے وژن کو خوب سراہا گیا

اس موقع پر سیکرٹری ہاسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے تمام محکموں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے،پی ایچ اے راولپنڈی میں عوام کی تفریح، مختلف مقامات پر بیٹھنے کے لئے سایہ دار بینچز کا بندوبست اور خوبصورتی کو مزید بہتر بنانے کے لئے مزید بہتر اقدامات اٹھائے تاکہ پنجاب حکومت کے عوامی خدمت کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے،انکا مزید کہنا تھا کہ “رین واٹر ہارویسٹنگ” کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے،اس طرح سے بارش کے پانی کو بہترین استعمال میں لایا جا سکتا ہے،سیکرٹری ہاسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نور الامین مینگل کی جانب سے پی ایچ اے راولپنڈی کے تمام عوامی سہولت اور شہر میں بیوٹیفیکیشن کے منصوبوں کی بھرپور تعریف کی گئی،ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے کہا کہ شہر کی عوام کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنا پی ایچ اے راولپنڈی کی اولین ترجیح ہے،اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں،مستقبل میں بھی پی ایچ اے راولپنڈی عوام کے لئے شہر کی خوبصورتی بارے شاندار منصوبے لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر امریکا، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دیدیا ایران پرحملے کے بعدہندوتوا اور یہود کی سازش، پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا عدلیہ میں ڈیپوٹیشن یا جج کو دوسری عدالت میں ضم کرنے کا اصول نہیں، جسٹس محمد علی مظہر اسرائیلی حملوں میں اب تک 224افراد شہید، 90فیصد عام شہری،ایرانی وزارت صحت پاکستان نے اسرائیل پر ایٹمی حملے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا، اسحاق ڈار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: احمد حسن رانجھا سیکرٹری ہاوسنگ کا دورہ کے لئے شہر کی

پڑھیں:

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش

فائل فوٹو

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہے۔

پشاور، شمالی وزیرستان، صوابی اور مردان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے جبکہ گجرات، شکر گڑھ میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ 

آج بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیری عوام کی آواز دنیا تک پہنچائی جائے گی، انجینئر امیر مقام
  • کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی، امیر مقام
  • انسانی حقوق کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل
  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت
  • راولپنڈی : غیرت کے نام پر 21 سالہ سدرہ کے قتل کیس کی تفتیش میں پیش رفت
  • حسن ابدال: جھاری کس نالے میں گاڑی بہہ گئی، 10 میں سے 5 افراد ریسکیو 5 لاپتا
  • اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش
  • سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
  • چینی بحران، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے ایف بی آر اور وزارت صنعت سے سخت سوالات، شوگر ملز مالکان کے نام طلب
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ، چینی کےبحران پر بریفنگ ، سخت سوالات کی بوچھاڑ ، کہاں ہیں شوگر ملز مالکان کی تفصیلات ۔۔۔؟