تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ ، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ ، بجلی کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
ہری پور(سب نیوز)تربیلا ڈیم میں بارشوں کی کمی کے باعث پانی کی آمد میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جس کے باعث پانی کی سطح روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا موجودہ لیول 1450 اعشاریہ85 فٹ ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 48 فٹ بلند ہے۔
ترجمان کے مطابق ڈیم میں پانی کی آمد 177400 کیوسک جبکہ اخراج 151800 کیوسک ہے، پانی کی کم آمد کے باوجود تربیلا ڈیم کے تمام 17 پیداواری یونٹس فعال ہیں اور ان سے اس وقت 1413 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔تربیلا ڈیم کی کل پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1550 فٹ ہے جبکہ اس کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے، ڈیم میں لگے 17 پیداواری یونٹس مجموعی طور پر 4888 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔محکمہ آبپاشی اور توانائی کے ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر بارشوں کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو نہ صرف ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو سکتی ہے بلکہ بجلی کی پیداوار بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے،عدالت عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے،عدالت جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی، بیرسٹر سیف نان فائلرز کو کوئی رشتہ نہیں دے گا، سموسے خریدیں تو ساتھ چٹنی نہیں ملے گی،قادر پٹیل کے نان فائلرز سے متعلق پالیسی پر... سیکرٹری ہاوسنگ پنجاب نور الامین مینگل کا پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ انتہا پسند بھارتی حکومت اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کے مزید شواہد منظر عام پر امریکا، ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوسکتا ہے، ٹرمپ نے عندیہ دیدیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈیم میں پانی کی تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد
پڑھیں:
3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
ویب ڈیسک: آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔
سی پی پی اے نے 25-2024 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دی،نیپرا سی پی پی اےکی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرےگی،درخواست منظوری پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
ستمبر اکتوبر اورنومبر کے لیے 2روپے 10پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا،نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔
جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان