کوٹ ادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2025ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کی مرکزی صدر سعدیہ کمال نے کوٹ ادو پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں ضلع کوٹ ادو میں تنظیم سازی کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر صحافتی امور، موجودہ مسائل اور ان کے حل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، جبکہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تنظیمی ڈھانچے کے تحت شیخ محمد عثمان کو صدر، آصف شہزاد سینئر نائب صدر، اعجاز وسیم باکھری نائب صدر، شفقت ملانہ جنرل سیکرٹری، کاشف ندیم سیکرٹری اطلاعات و نشریات، اور ممتاز قادری کو خزانچی مقرر کیا گیا۔ اس اعلان کے موقع پر ضلع بھر کے صحافیوں نے اپنے اپنے پریس کلبز اور شہروں کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ضلع کوٹ ادو کے تمام شہروں اور قصبوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو اس پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے گا اور باقاعدہ رکنیت سازی کی جائے گی۔

مقررین نے کہا کہ پی ایف یو جے ورکرز صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور اور مؤثر آواز بن کر ابھرے گی جو اقتدار کے ایوانوں تک اپنی گونج پہنچائے گی۔ تقریب میں صدر پریس کلب چوہدری نعیم جاوید، سرپرستِ اعلیٰ رائے طاہر اعجاز، ادیب، شعرا اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان سمیت منظور سیال، مختیار بھٹہ، رانا منیب، ربنواز چانڈیہ، عدنان کشف، فاروق باکھری و دیگر نے شرکت کی۔

مرکزی صدر سعدیہ کمال نے کوٹ ادو کے مثالی استقبال پر میزبانوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس شہر کے مثبت رویے اور صحافی برادری کے جوش و خروش کو سراہا۔ نومنتخب عہدیداران نے پی ایف یو جے ورکرز کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ایمانداری، اتحاد اور پیشہ ورانہ جذبے سے نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے تمام صحافتی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں تاکہ عامل صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اجتماعی طور پر مؤثر جدوجہد کی جا سکے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کوٹ ادو

پڑھیں:

ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان کے بوسن روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کریڈٹ کارڈ، کرپٹو کرنسی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے فراڈ کرتے تھے۔ 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے تقریباً 10 کروڑ سے زائد کا فراڈ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو سزا، اکبر ایس بابر کے پی ٹی آئی قیادت پر الزامات
  • 9 مئی مقدمات میں کارکنوں کو سزا، پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کے قیادت پر الزامات
  • جرمنی: اسٹٹگارٹ کے قریب مسجد کو گرانے کا حکم
  • صحافیوں کی تنخواہوں کو اشتہارات کی ادائیگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ
  • لندن، فلسطین ایکشن پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کی اجازت دے دی گئی
  • ایکشن ان ایڈ آف سول پاور آرڈینس کیا ہے، پی ٹی آئی کی قانون سازی پر علی امین گنڈاپور کو تحفظات کیوں؟
  • میڈیا اداروں کو ادائیگی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے سے مشروط ہوگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ
  • پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور
  • اب چاند پر بھی اینٹ سازی شروع، چین نے مشین ایجاد کرلی
  • ملتان: جعل سازی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار