وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ صحافیوں،میڈیا ورکرز کو اپنی چھت دینے کیلئے 40کروڑ کی رقم مختص کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا ہے کہ سیاحتی سہولیات متعارف کرانے کیلئے 2.5 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا،رواں سال 60سیاحتی مقامات کی ماسٹر پلاننگ شروع کی گئی۔
ہڑپہ ،ٹیکسلا،مری،فورٹ منرو کے سیاحتی مقامات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ٹورازم اور آثار قدیمہ کیلئے گزشتہ سال کی نسبت بجٹ میں 4گنا اضافہ کیا گیا۔ٹورازم اور آثار قدیمہ کیلئے شعبے کیلئے 28ارب روپے رکھے گئے۔
وزیر خزانہ نے بتایا کہ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے 19.
اقلیتی برادری کیلئے 1.5ارب کی لاگت سے میٹارٹیز کارڈ متعارف کرایا،مینارٹی کارڈ کے تحت اب تک 50ہزار خاندان مستفید ہو چکے۔
صوبائی وزیر خزانہ نے بتایا کہ بہاولپور،مظفر گڑھ،سرگودھا میں اولڈ ایج ہومز کیلئے 34کروڑ مختص کئے گئے۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔