ایران اور غزہ پر جارحیت بڑھانے کیلیے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی امریکا سے مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب : اسرائیل کے سابق وزیراعظم اور موجودہ اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکا سے کھل کر فوجی مدد طلب کر لی ہے، خاص طور پر فورڈو جیسی حساس اور مضبوط جوہری تنصیب پر حملے کے لیے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ فورڈو کا جوہری پلانٹ محض اسرائیل کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے، اس تنصیب کو تباہ کرنا اسرائیل کے بس سے باہر ہے اور اس میں امریکا کی تکنیکی اور فوجی معاونت ناگزیر ہے۔
یائر لیپڈ نے واضح کیا کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی اپیل پر مثبت ردعمل دیں گے اور اسرائیل کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے مدد فراہم کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے اسرائیلی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں اس وقت تک جاری رکھے جب تک تہران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم نہ کر دیا جائے۔
یاد رہے کہ ایران کی فورڈو جوہری تنصیب زیر زمین واقع ہے اور اسے خاص حفاظتی اقدامات کے تحت تعمیر کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عام حملوں سے اس کا تباہ ہونا ممکن نہیں۔ اس تناظر میں امریکی بمبار طیارے، گائیڈڈ میزائل اور خفیہ معلومات کا اشتراک اسرائیلی حکمت عملی کا حصہ بن سکتا ہے۔
ایران اور اسرائیل کے مابین جاری کشیدگی میں یہ مطالبہ ایک نئے مرحلے کی علامت بن رہا ہے، جس میں بین الاقوامی طاقتوں کی شمولیت کا خدشہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر اسرائیل کے اور اس
پڑھیں:
ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر متوقع اقدام کے تحت فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہوں نے محکمہ دفاع (ڈیپارٹمنٹ آف وار) کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کے تجربات کا عمل فوراً شروع کیا جائے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کو ان تمام ممالک کے برابر ہونا چاہیے جو پہلے سے ہی جوہری ٹیسٹنگ کے پروگرام رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق عالمی طاقتوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ امریکا اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار امریکا کے پاس موجود ہیں، جب کہ روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ چین تیزی سے اپنی دفاعی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے اور آئندہ پانچ برسوں میں ممکنہ طور پر امریکا کے برابر پہنچ سکتا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ فیصلہ اس حقیقت کے پیش نظر کیا گیا ہے کہ دیگر ممالک نے اپنے نیوکلیئر ٹیسٹنگ پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں، لہٰذا امریکا کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی پوزیشن کو کمزور نہ ہونے دے بلکہ عالمی سطح پر اپنی برتری برقرار رکھے۔