ایران نے میری خواب گاہ کی کھڑکی پر میزائل فائر کیا، اسرائیلی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان کے گھر کی خوابگاہ کی کھڑکی پر میزائل فائر کرکے انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، انہوں نے انکشاف کیا کہ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دشمن نمبر ایک قرار دیا تھا اور مبینہ طور پر ان کے خلاف 2 قاتلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں بینجمن نتن یاہو نے انکشاف کیا کہ ایران نے مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا دشمن نمبر ایک قرار دیا تھا اور مبینہ طور پر اُن کے خلاف دو قاتلانہ حملے کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، ایک پنسلوانیا کی ریلی میں اور دوسرا ٹرمپ کے گالف کلب میں،کیونکہ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو ختم کرنے اور ایران کی جوہری صلاحیتوں کے خلاف سخت مؤقف اپنایا تھا۔

نیتن یاہو نے زور دیا کہ ٹرمپ کی کارروائیاں، جن میں ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دستبرداری، جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، اور ایران کو یورینیم کی افزودگی سے روکنے کی ضد شامل ہے، انہیں ایران کا اولین ہدف بنا گئیں۔

بینجمن نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ وہ بھی ایرانی حکومت کا ہدف تھے جب ان کے گھر کی خوابگاہ کی کھڑکی پر ایک میزائل داغا گیا، انہوں نے خود کو ٹرمپ کا ’جونیئر پارٹنر‘ قرار دیا جو ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کو روکنے کی دھمکی میں شامل تھا۔

نیتن یاہو کے مطابق، اسرائیل کو ایک دوہرے وجودی خطرے کا سامنا تھا، ایک طرف ایران کا تیزی سے یورینیم کی افزودگی کی جانب بڑھنا تاکہ جوہری ہتھیار تیار کیے جا سکیں، اور دوسری طرف آئندہ سالوں میں بیلسٹک میزائلوں کے ذخیرے میں وسیع اضافہ، یہ ایسے خطرات تھے جنہوں نے اسرائیل کو 12 ویں گھنٹے میں فیصلہ کن جواب دینے پر مجبور کر دیا۔

یہ انٹرویو نیتن یاہو کا پہلا بیان تھا جس میں انہوں نے 13 جون کو شروع کی گئی اسرائیلی فوجی کارروائی ’آپریشن رائزنگ لائن‘ کی وضاحت کی، جس کا مقصد ایرانی جوہری اور میزائل ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا، نیتن یاہو نے اس مہم کو اسرائیل کی بقا اور عالمی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 3 گروپس پہنچ گئے ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، 3 گروپس پہنچ گئے وفاقی بجٹ پر حکومتی اراکین بھی ناخوش، سینیٹر عرفان صدیقی کا تعلیمی فنڈز میں اضافے کا مطالبہ چین کا ایران اور اسرائیل سے تنازع کی شدت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ پاکستان کی معیشت سے بڑی خبر،فوجی فرٹیلائزر نے پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کردیا، دستاویز سب نیوز پر وفاقی بجٹ: پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی پیشکش مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی کھڑکی پر ایران نے

پڑھیں:

وزیراعظم کی دعوت پر ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان2 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان 2 تا 3اگست کو پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق ڈاکٹرمسعود پیزشکیان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ہو گا جس میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ،سینئر وزراء اور دیگراعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر مسعود پیز شکیان صدرمملکت اصف علی زرداری سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفود کی سطح پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔واضح رہے کہ ایران کے صدر کی حیثیت سیڈاکٹرمسعود پیزشکیان کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اخری مرتبہ 26 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی دعوت پر ایران کے صدرڈاکٹر مسعود پیزشکیان2 اگست سے پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • ایران کی ایٹمی طاقت بننے کی صلاحیت ختم کردی ہے، ٹرمپ
  • اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی کوشش، امریکی ایلچی کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات
  • ایران کیخلاف امریکی و اسرائیلی اقدامات کی روس کیجانب سے شدید مذمت
  • مودی دنیا بھر میں گھومتے ہیں، دوست بناتے ہیں اور ہمیں سیز فائر و ٹیرف جھیلنا پڑتا ہے، پرینکا گاندھی
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • اسرائیلی فنکاروں اور دانشوروں کا نیتن یاہو حکومت کے خلاف عالمی پابندیوں کا مطالبہ
  • ہم اب بھی یورینیم افزودہ کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں، سید عباس عراقچی
  • نتین یاہو غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی اخبار