پاکستان نے تیل ذخیرہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون2025ء) پاکستان نے تیل ذخیرہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے، وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی اور اسٹاکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران تیل پیدا کرنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے، آبنائے ہرموز سے تیل کی سپلائی دنیا بھر میں متاثر ہوسکتی ہے تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے آئندہ سال کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر اثرات پڑ سکتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے پاکستان کے تیل کی درآمد بڑھ سکتی ہے پاکستان کا بجٹ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمیٹی کو بتایا کہ علاقائی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے ایران اسرائیل جنگ کی وجہ سے تیل قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا پہلا اجلاس ہوچکا اور اب تیل کی سپلائی اور ذخائر کا کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ پاکستان میں بھی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ جبکہ یکم جولائی سے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیے جانے کا امکان ہے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کی قیمتوں میں کی وجہ سے کہ ایران تیل کی رہا ہے
پڑھیں:
ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان ) نے ایران اورعراق کے زائرین کوفضائی سفری سہولیات فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا،ائیرچارٹرلائسنس کے حامل ائیرآپریٹرزکوپروازیں چلانے کی دعوت دے دی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے پاکستان اورایران کےدرمیان سڑکوں پرآمدورفت معطل کرنےکا فیصلہ کیا تھا۔
اس تناظرمیں ایران اور عراق جانےوالے زائرین کی نقل وحمل کو اب متعلقہ حکام خصوصی طورپرفضائی رابطےکے ذریعےسہولت فراہم کریں گے۔
سی اے اے حکام کےمطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی تمام آپریٹرزکودعوت دیتا ہے کہ جن ائیرآپریٹرزکے پاس ائیرچارٹرلائسنس موجود ہیں، انھیں پاکستان سےایران وعراق کے درمیان چارٹرسروسزشروع کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔
سی اےاے مذہبی وسیاحت سےمتعلق تمام درخواستوں کی جلد منظوری کویقینی بنائےگا۔