Jasarat News:
2025-08-02@02:38:42 GMT

ایران سے مزید 350 پاکستانی تفتان پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT

ایران سے مزید 350 پاکستانی تفتان پہنچ گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ/ اسلام آباد (صبا ح نیوز+ اے پی پی) ایران سے مزید 350پاکستان شہری تفتان پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران سے پہنچنے والے زیادہ تر زائرین اور45 طلبہ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ایران سے تفتان پہنچنے والے زائرین اور طلبہ کو کوئٹہ روانہ کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارت خارجہ نے عراقی ائرویز کے ساتھ قریبی رابطے کے ذریعے بصرہ سے کراچی اور اسلام آباد کیلیے 2 خصوصی پروازوں کے ذریعے پیر کو 268 پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی میں کامیابی سے سہولت فراہم کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں پروازیں بحفاظت پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ وزارت خارجہ عراق میں باقی پاکستانی زائرین کی محفوظ اور بروقت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عراقی ائرویز اور دیگر تمام متعلقہ عراقی حکام کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران سے

پڑھیں:

ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا

فوٹو سوشل میڈیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دنیا کا پہلا آزمودہ ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ چکا ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز ماحولیات کے تحفظ کے لیے انقلابی قدم ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے بتایا ہے کہ جدید فوگ کینن پانی کی دھند سے خطرناک فضائی ذرات کو زمین پر گرا کر ہوا کو صاف کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اینٹی اسموگ گنز لاہور میں نصب ایئر کوالٹی نیٹ ورک اور ماحولیات تحفظ فورس سے منسلک ہوں گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آلودگی کی شدت بڑھنے پر اینٹی اسموگ گنز خودکار طور پر فعال ہو جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اینٹی اسموگ گنز سسٹم سیٹلائٹ ڈیٹا، ڈرونز، کیو آر کوڈڈ بھٹہ خشت اور اے آئی ٹریکنگ سسٹم سے منسلک ہو گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیکنالوجی، جدت اور شہریوں کی شمولیت سے اسموگ کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈسٹ سسپنشن سسٹم 15 جدید اینٹی اسموگ گنز کے ساتھ لاہور پہنچ گیا
  • ایرانی صدر 2 روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے
  • مزید یورپی ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب، پرتگال اور جرمنی بھی تیار ہوگئے
  • چین سے لانچ کیا گیا پاکستانی سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا
  • ایران، عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ
  • ایران اورعراق کے زائرین کو فضائی سفری سہولیات فراہم کرنے سے متعلق اہم فیصلہ
  • ایاز صادق کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
  • چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ
  • بہاولپور، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام زمینی راستے کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 
  • حکومت راستوں کی بندش کی بجائے زائرینِ کربلا کو سکیورٹی دے، حسن مرتضی