نکاح محض ایک سماجی معاہدہ نہیں بلکہ سنتِ نبوی ﷺ ہے، مفتی منیب الرحمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جے یو پی یوتھ ونگ کراچی کے صدر راؤ عبدالرحمٰن کے نکاح کی پُروقار تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز مذہبی، سماجی، تعلیمی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ نکاح کی سعادت ملک کے معروف عالم دین، سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے ادا کی۔تقریب میں شریک شخصیات میں جے یو پی کے مرکزی رہنماعلامہ قاضی احمد نورانی، تاجر رہنما حیدری مارکیٹ کے عبدالقادر سوریا، ماہر تعلیم پروفیسر تنویراحمد ملک، معروف اسکالروترجمان انجمن اتحادعباسیہ ڈاکٹر ایوب عباسی، ماہرین تعلیم شفیق احمد عباسی،محمد صدیق ملک، قاری جمیل اختر، مختار اجمیری، سر امتیاز، ولید رضا شہیدی، یاسر عالم نورانی، قاری خلیل احمدنورانی اور دیگر معززین شامل تھے۔ شرکاء نے راؤ عبدالرحمٰن اور ان کے اہل خانہ کو اس پرمسرت موقع پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نکاح کی یہ تقریب سادگی، وقار اور دینی ماحول کا عملی مظہر تھی، جسے حاضرین نے ایک مثالی اور قابل تقلید نمونہ قرار دیا۔اس موقع پر مفتی منیب الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نکاح محض ایک سماجی معاہدہ نہیں بلکہ سنتِ نبوی ﷺ ہے، جو انسان کی انفرادی اور معاشرتی زندگی میں سکون، طہارت اور برکت کا ذریعہ بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اگر سادگی کے ساتھ نکاح جیسے بابرکت عمل کو اپنائیں تو معاشرے میں بے راہ روی، خاندانی بگاڑ اور اخلاقی انحطاط کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فضل الرحمن کی ترکی کے معروف عالم شیخ محمد عوامہ سے ملاقات
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن نے اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے عالم ربانی شیخ محمد عوامہ حفظہ اللہ سے اہم ملاقات کی۔ مولانا محمد امجد خان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے دینی ، علمی اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔شیخ محمد عوامہ کا تعلق حلب، شام سے ہے۔ آپ طویل عرصے تک مدینہ منورہ اور جدہ میں بھی مقیم رہے اور فی الحال استنبول (ترکی) میں سکونت پذیر ہیں۔ مولانا نے اس موقع پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شیخ عوامہ کو صحت و عافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کو ان جیسے اہلِ علم سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ وفد میں مفتی محمد ابرار احمد خان‘ علامہ راشد محمود سومرو شامل تھے۔