پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ مئی میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے میں چلا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )پاکستان کا کرنٹ اکاﺅنٹ مئی 2025 میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے خسارے میں چلا گیاجبکہ گزشتہ ماہ میں کرنٹ اکاﺅنٹ 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے سرپلس میں تھا یہ اعداد و شمار اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آج جاری کیے ہیں.
(جاری ہے)
رپورٹ میںکرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں سالانہ بنیاد پر 56 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی کیونکہ مئی 2024 میں یہ خسارہ 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھا مئی میں کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے کی بنیادی وجہ درآمدی بل میں نمایاں اضافہ اور برآمدات میں کمی رہی جے ایس گلوبل کے ریسرچ ہیڈ وقاص غنی نے” بزنس ریکارڈر “کو بتایا کہ کرنٹ اکاﺅنٹ مئی میں 10 کروڑ 30 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا، جو حالیہ مہینوں میں سرپلس رجحان کے برعکس ہے اس خرابی کی بڑی وجہ تجارتی خسارے میں اضافہ ہے جو 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیایہ سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اور اپریل 2025 سے 16 فیصد زیادہ ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے لاکھ ڈالر ارب ڈالر ڈالر کے
پڑھیں:
انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں
نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
دیگر کارروائیاں*
اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد کرلی گئی اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔