امام رضاؑ کا حرم مُبارک امت مسلمہ کیلئے مقدس اور ہماری ریڈ لائن ہے، آئی ایس او
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ اگر حرم امام رضا (ع) کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے شہر مشہد میں روضہ امام رضا علیہ السلام سے چند کلومیٹر دور صہیونی حملہ کسی صورت برداشت نہیں۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان اسد رضا کا کہنا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا حرم مُبارک امت مسلمہ کیلئے مقدس اور ہماری ریڈ لائن ہے، مشہد پر حملہ کرکے صہیونی دشمن نے آلِ رسول کے چاہنے والوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حرم امام رضا (ع) کے قریب دوبارہ کسی بھی قسم کی جسارت کرنے کی کوشش کی گئی تو مسلمانان عالم صہیونی ریاست کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسد رضا کا مزید کہنا تھا کہ مقدس مقامات کا تحفظ اور دفاع ہر مسلمان پر واجب ہے، ہم خون کے آخری قطرے تک اسلامی شعائر اور حرمین شریفین کا کی حفاظت کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسد رضا کا
پڑھیں:
عراق: مقدس مقامات کی زیارت کے لیے نئی ہدایات، 50 سال سے کم عمر مردوں کے لیے پابندیاں
عراقی حکام نے مقدس مقامات کی زیارت کے خواہشمند زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق اب زیارت ویزہ کے اجرا کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کی تفصیلاتعراقی حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ البتہ 50 سال سے کم عمر مرد اگر اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں تو انہیں زیارت ویزہ جاری کیا جائے گا۔
یہ اقدام مبینہ طور پر زائرین کے انتظامی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیارت کے دوران سہولیات کی فراہمی اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کا براہِ راست اثر نوجوان زائرین پر پڑے گا جو انفرادی طور پر زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم خاندانوں کے ساتھ آنے والوں کے لیے راستہ کھلا رکھا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عراقی مقامات مقدسہ کے زائرین