کرکٹ کا باس بننے کیلئے جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ ہی بدلنے کا فیصلہ کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے تحت آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے دوران چار روزہ ٹیسٹ میچز متعارف کرانے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے یہ بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حالیہ فائنل کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے تجویز دی کہ مخصوص سیریز کو چھوڑ کر باقی تمام ٹیسٹ میچز چار دن تک محدود کیے جا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی جیسی روایتی سیریز کے لیے پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
جے شاہ کا کہنا ہے کہ چار روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری سے چھوٹے ممالک کو فائدہ ہوگا، کیونکہ وہ تین میچوں کی سیریز تین ہفتوں سے بھی کم مدت میں مکمل کر سکیں گے، جس سے مالی اور انتظامی مسائل میں بھی کمی آئے گی۔
چار روزہ ٹیسٹ میچز کے لیے نئی پلئینگ کنڈیشنز کے تحت ہر دن 98 اوورز کا کھیل رکھا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس تبدیلی کا اطلاق 2027 سے 2029 کے ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل سے متوقع ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روزہ ٹیسٹ میچز جے شاہ
پڑھیں:
اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ یکم اکتوبر سے اس قانون پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کو واضح احکامات جاری کر دیے ہیں کہ لائسنس نہ رکھنے والے ڈرائیورز کے خلاف براہِ راست ایف آئی آر درج کی جائے جبکہ ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا جائے گا۔
حکام کے مطابق شہریوں کو سہولت دینے اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو تیز کرنے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز میں مزید کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بآسانی لائسنس کی سہولت میسر آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی
یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو قانون کی پابندی پر مجبور کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد ایف آئی آر بغیر لائسنس گاڑی گاڑی ضبط وفاقی دارلحکومت وی نیوز