کیا آپ کو معلوم ہے کہ رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر کونسا ہے؟پاکستان کس نمبر پر؟فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اگر نہیں تو جان لیں کہ یہ یورپی ملک ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ہے جس نے آسٹریا کے شہر ویانا کو پیچھے چھوڑ کر دنیا میں رہائش کے لیے بہترین شہر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
اس سے قبل ویانا 2022 سے 2024 تک مسلسل 3 بار رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر قرار دیا گیا تھا۔
اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے 2025 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس فہرست میں 173 شہروں کی درجہ بندی مختلف عناصر جیسے طبی سہولیات، تعلیم، استحکام، انفرا اسٹرکچر اور ماحولیات کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔
کوپن ہیگن نے استحکام، تعلیم اور انفرا اسٹرکچر کے شعبوں میں پرفیکٹ اسکور حاصل کیا۔
کوپن ہیگن کے بعد دوسرا نمبر مشترکہ طور پر ویانا اور سوئس شہر زیورخ کے نام رہا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے حصے میں چوتھا نمبر آیا۔
سوئس شہر جنیوا 5 ویں اور آسٹریلیا کا شہر سڈنی چھٹے نمبر پر رہا۔
ٹاپ 10 میں ایشیا کا صرف ایک شہر شامل ہے جو جاپانی شہر اوساکا ہے جس کے حصے میں 7 واں نمبر آیا جبکہ نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ بھی رہائش کے لیے دنیا کا 7 واں بہترین شہر قرار پایا۔
آسٹریلیا کا شہر ایڈیلیڈ 9 ویں جبکہ کینیڈا کا شہر وینکوور 10 ویں نمبر پر رہا۔
اس فہرست میں پاکستان کا ایک ہی شہر شامل ہے اور وہ کراچی ہے، جو 173 میں سے 170 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال کراچی کے حصے میں 169 واں نمبر آیا تھا۔
اگر رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں کی بات کی جائے تو شام کا شہر دمشق 173 ویں نمبر پر ہے جس کے بعد لیبیا کا شہر تریپولی (172)، ڈھاکا (171) اور الجزائر (169) موجود ہیں جبکہ نائیجریا کے شہر لاگوس کے حصے میں 168 واں نمبر آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 کے دوران مغربی یورپی، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں عالمی استحکام میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔
اسی طرح ایشیا میں بھی حالات زیادہ بہتر نہیں بلکہ وہاں فوجی تنازعات کا خطرہ بڑھا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: رہائش کے لیے کے لیے دنیا بہترین شہر کے حصے میں کا شہر
پڑھیں:
نمبر پلیٹس کی تبدیلی،گاڑی مالکان کو مزید دو ماہ کی مہلت مل گئی
ویب ڈیسک:محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی۔
محکمہ ایکسائز ،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، نئے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی جدید سکیورٹی فیچرڈ نمبر پلیٹس کی آخری تاریخ اب 31 دسمبر 2025 ہے۔
اس سے قبل اجرک نمبر پلیٹس لگانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر رکھی گئی تھی۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
نئی نمبر پلیٹس میں سیکیورٹی کو بہتر بنانے کیلئے نئے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں جن کی مدد سے گاڑیوں کی شناخت اور ٹریکنگ مزید آسان ہو جائے گی۔