ترکیہ نے ایران پر حملے کیلیے جانےو الے اسرائیلی طیاروں کو اپنی حدود سے بھگادیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکیے کی فضائیہ نے ایران پر حملہ کرنے کیلیے جانے والے اسرائیلی طیاروں کو وارننگ دیکر اپنی حدود سے باہر نکال دیا۔
ترک اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران پر ابتدائی حملے میں شامل اسرائیلی طیارے مختصر وقت کے لیے ترکیے کی فضائی حدود میں بھی داخل ہوئے تھے۔
اسرائیلی طیاروں کی نشاندہی ہوتے ہی ترک فضائیہ کے ایف 16 طیاروں نے اڑان بھری اور اسرائیلے کے طیاروں کو خبردار کیا اور ترکیے کی حدود سے واپس جانے کا کہا گیا، وارننگ کے بعد اسرائیلی طیارے فوری طور پر ترکیے کی فضائی حدود سے نکل گئے۔
ترک اخبار نے مزید دعویٰ کیا کہ ناٹو رکن ہونے کے باعث اور اپنے انٹیلی جنس نیٹ ورک کی جانب سے ترکی کو اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی۔
ترک اخبار کا مزید کہنا ہے کہ ترک فضائیہ مشرقی سرحد پر بالکل چوکس ہے اور 24 گھنٹے فضائی حدود کی نگرانی جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ترکیے کی
پڑھیں:
کیف پر روس کا فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روس نے فضائی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 145 زخمی ہوگئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق روس نے کیف کے علاقے کراماٹورک میں رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا جس سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ روسی حملے کے بعد یوکرینی حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے کیف پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا جو قابل مذمت ہے۔