امریکا کے سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے سمندر ’جائنٹ وائرسز (جائرسز)‘ سے بھر رہے ہیں۔

زیادہ تر وائرسز کا سائز انسانی بال کی چوڑائی کے 0.5 فی صد سے کم ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ان کا برہنہ آنکھ سے دیکھا جانا ممکن نہیں۔

اس کے برعکس محققین کا کہنا ہے کہ جائنٹ وائرسز ان وائرسز سے پانچ گُنا بڑے ہوتے ہیں۔

تشویش ناک بات یہ ہے کہ تمام 230 وائرسز پہلے سائنس کے علم میں نہیں تھے۔ مزید بر آں ان کے انسانی صحت پر اثرات بھی واضح نہیں ہیں۔

عموماً جائنٹ وائرسز دنیا بھر کے سمندروں میں الگئی اور ایموبا جیسی چھوٹی حیاتیات پر حملہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ زمین پر بھی زندہ رہ سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ جائنٹ وائرسز کے پورے ماحول پر اثرات مرتب ہوں لیکن اہم چیز اس کے سمندری ماحول پر مرتب اثرات کو سامنے لانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جائنٹ وائرسز

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا سےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ترقی اور سکیورٹی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے لئے اقدامات جاری ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ترقی کے بغیر محرومی کا احساس ختم کرنا مشکل ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کی محرومی کو دور کرنے کے لئے فوری اور مؤثر ترقیاتی کام ضروری ہیں ۔ـ

متعلقہ مضامین

  • صلیبی جنگوںکا تسلسل
  • سپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟
  • سکیورٹی خدشات : بلوچستان میں 15دن کیلئے دفعہ 144نافذ
  • قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا لاہور لیبارٹریز کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے پراظہاراطمینان 
  • گورنر خیبر پختونخوا سےوفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی ملاقات
  • روس یوکرین جنگ: روسی فوجی تیزی سے ایڈز کا شکار ہونے لگے، ہولناک اسباب کا انکشاف
  • اب تو سوچ بدلیں کہ دنیا بدل گئی!
  • ’’بیٹیاں کسی سے کم نہیں‘‘ اورنج لائن کی پہلی خاتون ڈرائیور کی تعیناتی،  بچے میری ریڈ لائن، انسانی سمگلنگ کا خاتمہ عزم: مریم نواز
  • فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ دریافت کر لیا
  • جرائم پر جبراً مجبور ہونے والے افراد کو قانوی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ