data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماہرین نے کراچی میں زلزلوں کی حیران کن وجہ بتاتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ شہر زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔یکم جون سے اب تک شہر قائد میں زلزلوں کے بیالیس جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کراچی ایک ایسا شہر جو بیک وقت پانی کی شدید قلت کا شکارہے اور زمین بوس ہونے کے خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔جہاں ایک طرف شہری پیاس بجھانے کو ترس رہے ہیں، وہیں دوسری طرف زیر زمین پانی کے بے دریغ استعمال نے شہر کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی تیزی سے زمین میں دھنس رہا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کسی بڑے سانحے سے دوچار ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی

کراچی:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔

ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان  نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد کو شہیدکردیا گیا۔ اہل غزہ اس وقت بھوک سے مرر رہے ہیں۔ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یوم حقوق کشمیرکے لیے پورے شہرمیں پروگرامات منعقد ہوں گے۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کو متحد ہونا پڑے گا۔ مسلم دنیاکے سپہ سالاروں کی سربراہی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکریں۔ پوری قوم فیلڈمارشل کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔

کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ مستقل تعطل کا شکار ہورہا ہے۔ ایم کیو ایم کی رہنما سمیت دیگر ذمے داروں نے کےفور کا دورہ کیا۔ سندھ کو برباد کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے۔ پورے اورنگی ٹاؤن میں پورے مہینے پانی نہیں آتا۔ شہرکے مختلف علاقے پانی سےمحروم ہیں۔ واٹر کارپوریشن کس مرض کی دواہے؟ پورے شہرمیں پانی اور سیوریج کامسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گڈانی جیٹی کا پانی آلودہ ہونے کے باعث گلابی رنگ کا ہوگیا
  • وزیراعلی سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی
  • روزانہ کتنے ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات کیسے ہمارے جسم میں داخل ہو رہے ہیں؟
  • چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی اعلی معیار کی ترقی کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، چینی صدر
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے پر بند کھولنے کا فیصلہ
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی، کل صبح 6بجے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ
  • کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار خطرناک ملزمان گرفتار
  • کراچی میں سی ٹی ڈی کا خفیہ آپریشن، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار